ؒٓلازوال ڈیسک
جموں؍؍جموں وکشمیر یونین ٹریٹری میں تعمیراتی مواد کی کمی سے پیدا شدہ صورتحال کے مد نظر حکومت نے تعمیراتی مواد کا درآمد اور برآمد کے سلسلے میں ٹول کی ادائیگی سے مستثنیٰ کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ نیشنل گرین ٹریبونل نے حال ہی میں جموں و کشمیر میں معمولی معدنیات کی کان کنی پر پابندی عائد کردی ہے جس کی وجہ سے اکثریت کے بلاکس کی ماحولیاتی منظوری نہیں ہے۔ چونکہ ان بلاکس میں کان کنی بند کردی گئی ہے ، ریت ، باجری وغیرہ جیسے تعمیراتی سامان کی کمی واقع ہوگئی اور اس کے نتیجے میں تمام UT میں تعمیراتی سرگرمیوں میں رکاوٹ پیدا ہو گئی۔ اس قلت نے ان مواد کی قیمتوں کو بھی متاثر کیا۔ تعمیراتی سامان کی ٹول فری دستیابی کے لئے حکومت کی جانب سے یونین کے باہر سے تعمیراتی سامان کی سہولیات فراہم کرنے کا اقداما ت اٹھائے گئے ہیں۔ لہذا ، لوگوں کو راحت پہنچانے اور جموں و کشمیر میں تعمیراتی سرگرمیوں کو تیزی سے جاری رکھنے کے لئے اب تعمیراتی سامان کم قیمتوں پر دستیاب ہوگا۔