عرصہ دراز سے تنخواہ کا کوئی پتا نہیں اور اب تو انہیں برطرف بھی کیا جارہا ہے.

0
0

عمرارشدملک

راجوری ؍؍جموں کشمیر میں بے روزگاری عروج پر ہے اور اس میں اضافہ کیا جارہا جہاں ایک طرف حکومت روزگار کے وعدے کرتی ہے تو وہیں الگ الگ طرح سے بے روزگاری کی طرف دھکیل رہی ہے۔ محکمہ سیاحت راجوری سے وابستہ عارضی ملازمین نے اپنے مطالبات کو لیکر ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری سے ملاقات کی اور انہیں اپنی پریشانیوں سے آگاہ کیا۔ وہیں اس دوران ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے عارضی ملازمین نے بتایا کہ تقریباً دس دس سال سے ہم سب محکمہ سیاحت راجوری میں تعینات ہے اور دن رات ہم نے کام بھی کئے لیکن کبھی بھی وقت پر تنخواہیں نہیں دی گئی اور اب تو ہم سے کہا جا رہا ہے کہ ہمیں محکمہ نے برطرف کردیا ہے جبکہ ہمارے نام آن لائن بھی کئے گے تھے اور ہم میں سے کچھ تو نوکری کی عمر بھی پار کر گے ہیں۔ انہوں نے لیفٹیننٹ گورنر سے اپیل کی ہے کہ وہ ہمارے ساتھ انصاف کرے اور ہمارے بچوں کے مستقبل کے بارے میں سنجیدگی کے ساتھ سوچے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہمارے ساتھ انصاف نہ کیا گیا تو ہم بھوک ہڑتال کر کے اپنی جان دے دینگے۔ انہوں نے کہا تقریباً 80 ملازمین کے ساتھ محکمہ غلط سلوک کر رہا ہے اور یہ ہمارے ساتھ سرکاری دھوکہ ہے جو ہم برداشت نہیں کرے گے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا