مینڈھرسیکٹرمیں شدیدگولہ باری

0
0

پاکستانی فوج نے بھارتی چوکیاں اوررہائشی علاقے بنائے نشانہ
ناظم علی خان

مینڈھر؍؍پونچھ کے مینڈھر سیکٹر(لائن آف کنٹرول) پر جنگ بند ی کی خلاف ورزی کر تے ہوئے پا کستا نی افو اج نے بھا رتی چوکیو ں اور رہا ئشی علاقو ں کو نشانہ بنا نے کی غر ض سے زور دار گو لہ با ری کی ۔ جس دوران پا کستا نی افو اج نے چھو ٹے اور درمیانہ درجہ کے ہتھیاو ں کا استعمال کیا ۔فو جی زرائع کے مطابق پا کستا نی افو اج نے مینڈھر سیکٹر میں بھا رتی چوکیو ں کو نشانہ بنا نے کی غرض سے فا ئر نگ کی جس کا بھا رتی افو اج نے بھی معقول جو اب دیا ۔ تا ہم فا ئر نگ کی وجہ سے کسی بھی جانی اور ما لی نقصان کی کوئی اطلا ع معصول نہیں ہو ئی ہے۔ فوجی زرائع نے بتا یا کہ پا کستا نی افو اج بد ھوار اور جمعرات کی درمیانی شب 12بجکر 10منٹ پر ہندوستان کی چوکیوں کو نشانہ بنانے کی غرض سے گو لہ با ری کی۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستانی فوج نے مارٹر گولے داغے کے علاوہ بھاری اور چھوٹے ہتھیاروں کا استعمال کرکے ہندوستان کی چوکیوں کو نشانہ بنایا جس کا ہندوستانی فوج بھر پور اور موثر جواب دے رہی ہے۔ تاہم فی الوقت کسی بھی جانب کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ تا ہم گو لہ با ری کا سلسلہ 2بجکر15منٹ تک چلتا رہا ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا