غیرقانونی حراست :پی ایس اے آرٹیکل 35کے ساتھ ختم

0
0

جموں وکشمیر کے سابق وزرائے اعلی کی حراست غیرقانونی اور غیرآئینی: بھیم سنگھ
لازوال ڈیسک

جموں؍؍سپریم کورٹ کے سینئر وکیل ، لندن یونیورسٹی قانون میں پوسٹ گریجوئیٹ اور نوجوانوں ، طلبا ، سیاسی کارکنوں اور پنتھرس پارٹی لیڈروں کے لئے برسوں سے سپریم کورٹ میں لڑنے والے پروفیسر بھیم سنگھ نے ہندستان کے صدر رامناتھ کووند سے درخواست کی ہے کہ وہ جموں وکشمیر میں زیرحراست تمام سیاسی قیدیوں کی رہائی کے لئے مداخلت کریں۔پروفیسر بھیم سنگھ نے کہاکہ آرٹیکل 35 Aکو ہندستانی آئین سے ہٹائے جانے کے ساتھ ہی پبلک سیفٹی ایکٹ (پی ایس اے) کا خاتمہ ہوگیا۔یہ پیغام کئی بار صدر کے دفتر کو بھیجا جاچکا ہے۔انہوں نے کہاکہ جموں وکشمیر میں آرٹیکل 35 Aکے ہٹائے جانے کے بعد پی ایس اے کے تحت کسی کو حراست میں نہیں رکھا جاسکتا اور گورنر کے جموں وکشمیر انتظامیہ کی طرف سے سابق وزیراعلی اور موجودہ رکن پارلیمان کی حراست کو پی ایس اے کے تحت تین مہینہ کے لئے بڑھایا جانا غیرقانونی اور غیرقانونی ہے۔ انہوں نے کہاکہ افسوس کی بات ہے کہ مرکز کے زیرانتظام ریاست جموں وکشمیر میں ابھی بھی انتظامیہ پی ایس اے کا استعمال کررہا ہے۔سپریم کورٹ کے سینئر وکیل پروفیسر بھیم سنگھ نے کہاکہ اگر فاروق عبداللہ کا کوئی نزدیکی رشتہ دار یا دوست اس معاملہ میں عدالت میں جانا چاہے تو وہ مفت قانونی صلاح دینے کیلئے تیار ہیں۔انہوں نے صدر سے درخواست کی کہ وہ اس معاملہ میں مداخلت کریں اور سیاستدانوں کی رہائی کو یقینی بنائیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا