جامعہ کے طلبا کا سی اے اے ، این آرسی کے خلاف طویل جنگ کا اعلان

0
0

طلبا نے کوئی تشدد نہیں کیا ہے لیکن پولیس جبراً گھسی اور جو تانڈو کیا:طلبا
یواین آئی

نئی دہلی؍؍جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طلبا نے کہا ہے کہ شہریت (ترمیمی) قانون (سي اے اے ) اور قومی شہریت رجسٹر (این آرسی) کے خلاف جنگ جامعہ کی نہیں بلکہ قومی ہے ، اس لئے اس میں یونیورسٹی کے لوگوں کی بھی حمایت لینا پڑے گی تاکہ ہماری لڑائی مضبوط ہو سکے ۔کنورژن جرنلزم کی طالبہ بھومیکا نے یہاں طلبا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کل رات جب پولیس کیمپس میں گھس کر مار پیٹ کر رہی تھی تب طلبا کو نکالنے کے لئے مقامی لوگوں نے جامعہ کی دیوار پر سیڑھیاں لگا کر بچانے کا کام کیا ۔ انہوں نے کہا کہ سي اے اے اور این آرسي کا مسئلہ قومی ہے اور اس کے خلاف طویل جنگ لڑنا ہوگی۔بھومیکا نے کہا کہ مسئلہ جب قومی ہو تو صرف کیمپس میں لڑائی نہیں لڑی جا سکتی ۔ اس جنگ کو آگے لے جائیں گے اور امن میں یقین رکھنے والے تمام لوگوں کو اس کے ساتھ شامل کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ ٹیچرز یونین کی جانب سے سي اے اے کے خلاف آگے کی لڑائی کے لئے لائحہ عمل طے کرنے میں اسٹوڈنٹس کو بھی شامل کیا جانا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ طلبا نے کوئی تشدد نہیں کیا ہے لیکن پولیس جبراً گھسی اور جو تانڈو کیا ،وہ کسی بھی طور پر قابل تعریف نہیں ۔

 

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا