لازوال ڈیسک
سرینگر؍؍جموں وکشمیر بینک کی جانب سے عوام تک مختلف خدمات اور متعدد پروڈکٹس کی جانکاری پہنچانے کیلئے چکروئی آر ایس پورہ میں ایک فائنانشل لٹریسی کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ یہ کیمپ بزنس یونٹ چکروئی، ڈجیٹل ٹیم اور زونل آفس جموں کے مارکیٹنگ ڈپارٹمنٹ کے اشتراک سے منعقد کیا گیا اور عوام تک بینک سے جڑی مختلف سرکاری اسکیموں کے بارے میں جانکاری دیدی۔پردھان منتریجیون جیوتی بیمہ یوجنا، پردھان منتری سرکھشا بیمہ یوجنا اور اٹل پیشن یوجنا جیسی مرکزی سرکار اسکیموں کے بارے میں تفصیلات اور جانکاری دینے کے علاوہ گاہکوں کو بینک کھاتوں کے ساتھ آدھار اور موبائل نمبر اندارج کروانے کے فائدے بھی بتائے گئے۔ جے کے بینک ٹیم نے کیمپ کے دوران مختلف لون اسکیموں کے بارے میں بھی جانکاری دیدی جن میں کسان کریڈٹ کارڈ، ٹریکٹر لون، پردھان منتری مدرا یوجنا، کار لون، ایجوکیشن لون وغیرہ قابل ذکر ہیں۔ جے کے بینک کی ڈجیٹل و مارکیٹنگ ٹیم نے بغیر نقدی لین دین اور ڈجیٹل بینکنگ کی افادیت کے حوالے سے عوام کو آگاہ کیا اور قومی سطح پر جاری ڈجیٹل لین دین مشن کے تئیں جے کے بینک کے رول کو اجاگر کیا۔ ٹیم نے ڈجیٹل بینکنگ یا آن لائن لین دین میں مختلف قسم کی دھوکہ دہی سے ہوشیار رہنے کے بارے میں بھی عوام کو باخبر کیا۔کیمپ میں موجود لوگوں کے مجموعہ میں مختلف لون اسکیموں پر شرح سود کے بارے میں اور بینک کی متعدد عوام دوست اسکیموں کے بارے میں جانکاری پرچے بھی بانٹے گئے۔