ہندستان نے جیتا کبڈی خطاب

0
0

ڈیرہ بابا نانک،   (یو این آئی) پنجاب حکومت کی جانب سے گرو نانک دیو جی کے 550 ویں پرکاش پرو کے موقع پر بین الاقوامی کبڈی ٹورنامنٹ کا خطاب میزبان ہندستان نے کینیڈا کو شکست دے کر جیت لیا۔ فائنل مقابلہ اور اختتامی تقریب شہید بھگت سنگھ کھیل اسٹیڈیم ڈیرہ بابا نانک میں منعقد ہوئی ۔ اس میں دیہی اور پنچایت وزیر سیر راجندر سنگھ باجوا، وزیر کھیل رانا گرمیت سنگھ سوڈھی اور کوآپریٹیو اور جیل وزیر سکھجندر سنگھ رندھاوا نے شرکت کی۔ان مقابلوں کے دوران ڈیرہ بابا نانک کے علاوہ ارد گرد کے لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور میچ کا لطف اٹھایا۔ مشہور پنجابی گلوکار گلریز اختر اور جسبیر جسي نے اپنے گیتوں سے سماں باندھا۔پنجاب کی مشہور اینکر ستوندر ستي اور اشوندر سنگھ گریوال پٹیالہ کی جانب سے بخوبی انجام دیا

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا