بیٹی بچائو بیٹی پڑھائو اسکیم کے تحت علاج کے لئے کی مدد
عمرارشدملک
راجوری : ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری محمد نظیر شیخ نے ایک زیر تعلیم طالبہ کو اس کے طبی علاج اور اس سے منسلک دیگر اخراجات کے لئے مالی مدد کی ۔ تفصیلات کے مطابق بی ائے پارٹ ٹو کی طالبہ گیتاری دیوی دختر اشوک کمار ساکنہ اگراتی راجوری کو آنکھوں کے علاج کے لئے بیٹی بچائو بیٹی پڑھائو اسکیم کے تحت مالی مدد کی ۔گیتاری دیوی نے بتایا کہ میں بی ائے پارٹ ٹو میں زیر تعلیم ہوں اور میری آنکھوں کا آپریشن ہے جس کے لئے میرے پاس پیسے نہیں تھے اور میر گھر میں بھی کوئی پیسے کمانے والا نہیں ہے تو میں نے علاج کے لئے ضلع انتظامیہ راجوری کے پاس رجوع کیا تھا جس کے بعد ضلع انتظامیہ راجوری کی جانب سے مکمل تفصیل بھی جمع کی گئی اور مجھے آنکھوں کے علاج کے لئے مالی مدد دی ۔وہیں ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری محمد نظیر شیخ نے بتایاکہ انتظامیہ نے کبھی بھی کسی کو مایوس نہیں کیا وقت لگتا ہے لیکن انتظامیہ سب کے ساتھ انصاف کرتی ہے اور بیٹی بچائوبیٹی پڑھائو اسکیم بچیوں کی فلاح کے لئے ہے اس پر ان کا حق ہے اور ہم نے زیر تعلیم ببچی کو علاج کے لئے مالی مدد دئے کر احسان نہیں کیا بلکہ یہ ہمارا فرض ہے ۔ وہیں اس موقع پر ایڈیشنل ڈی سی راجوری شیر سنگھ، ڈپٹی ڈائریکٹر پلاننگ (نوڈل آفیسربی بی بی پی)بلال میر ،ضلع پنچایت آفیسر ڈاکٹر عبدالخبیر، ایڈمنسٹریٹر ون سٹاپ سینٹر راجوری نیتوشرمااور مہیلا شکتی کیندر کی ضلع ویلفیر آفیسر آنعم مرزا بھی موجود رتھے۔