ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری نے پریس کلب راجوری کیساتھ ملاقات

0
0

تعارفی میٹنگ میں پریس کلب کے متعددمسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا
عمرارشدملک

راجوری : ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری محمد نظیر شیخ نے راجوری کا چارج سنبھالنے کے بعد پریس کلب راجوری کے سرگرم صحافیوں کے ساتھ تعارفیی ملاقات کی اور راجوری پریس کلب کے متعلق مختلف مسائل پر تبادلہ خیال کیا اور ساتھ میں قصبہ کے موجودہ حالات پر بھی تفصیل سے بات چیت کی ۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈی سی شیر سنگھ،ضلع پنچایت آفیسر راجوری ڈاکٹر عبدالخبیر ،ڈپٹی ڈائریکٹر پلاننگ بلال میر،ضلع انفارمیشن آفیسر نریند سنگھ رینہ بھی خاص طور پر موجود تھے۔ اس دوران صحافیوں نے پریس کلب راجوری کے متعلق مختلف مسائل ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری کے سامنے رکھے اور پریس کلب کی ترقیاتی کے کاموں کو بھی زیر غور لایا ۔ صحافیوں نے یہ بھی کہا کہ اگر کسی بھی محکمہ کے متعلق کوئی نیوز ہوتی ہے تو ہمیں اس محکمہ کے آفیسر سے بھی بات کرنی ہوتی ہے تاکہ ہم نیوز کو تیار کرسکے لیکن ہمیں کبھی وقت پر جواب نہیں ملتا جس وجہ سے اکثر محکموں کے خلاف نیوز لگ جاتی ہے ۔ وہیں ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری نے یقین دہانی کرائی کہ پریس کلب کے متعلق جو بھی مسائل ہے وہ جلد حل ہونگے اور اس کے علاوہ بھی جس چیز کی ضرورت محسوس ہوگی اس کو بھی پورا کیا جائے گا کیونکہ پریس سماج کا ایک اہم حصہ ہے جو انتظامیہ اور عوام کے درمیان پُل کا رول ادا کرتی ہے اس لئے پریس کلب کی ضرورت کو بھی ہم پورا کرنے کی کوشش کرتے رہے گے اس کے علاوہ آفیسران سے ایک ملاقات بھی کروائے گے تاکہ صحافیوں کو فوری طور پر محکموں سے جواب مل سکے ۔ انہوں نے کہا کہ پریس جب مخالفت کرتا ہے تو اس میں بھی سماج کی بہتری ہوتی لیکن حکومت اور انتظامیہ کی طرف بھی توجہ دیں تاکہ ہم لوگوں کے مسائل حل کرنے میں کامیاب ہوسکے

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا