بانہال میں محکمہ سماجی بہبود کی جانب سے طبی کیمپ

0
0

بھارتیہ جنتا پارٹی سے تعلق شدہ سرپنچوں کو اطلاح نہیں دی گئی !
سوہل جاوید

بانہال؍؍بانہال میں محکمہ سماجی بہبود کی جانب سے الیمکو نامی تنظیم کے اشتراک سے بانہال اور اس کے گردو نواح کے علاقہ جات سے تعلق شدہ معزور لوگوں کی طبی جانچ کے لئے ایک خصوصی کیمپ کا اہتمام کیا گیا جس میں بانہال، رامسو ،نیل کھڑی وغیرہ دور دراز علاقوں سے آئے ہوئے جسمانی طور معزور لوگوں کی طبی جانچ کی گئی۔محکمہ کی طرف سے اس کیمپ کے بارے میں سب ڈویژن بانہال کے دوردراز علاقوں کے سرپنچوں کو اطلاح دی گئی تاکہ وہ اپنے علاقہ کے معزور لوگوں کو اس کیمپ سے استفادہ حاصل کرنے کے لئے ان کی شرکت کو یقینی بنا سکے تاہم کچھ علاقوں کے سرپنچ اور پنچوں نے محکمہ پر الزام لگایا کہ محکمہ کی طرف سے انہیں کوئی بھی اطلاح نہیں دی گئی چونکہ ان سرپنچوں کا تعلق بھارتیہ جنتا پارٹی کے ساتھ ہے اور بانہال کے کئی سرکاری دفاتر میں ایسے ملازمین ہے جو کانگرس کے حمایتی ہے اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے کارکنان کو ہر معاملہ میں نظر انداز کرتے ہیں۔انہوں نے اس بات کی کڑے الفاظ میں مذمت کی کہ ہمارے علاقہ کے معزور لوگوں کو اس کی سزا ملی چوں کہ ان کے نمائندوں کا تعلق بھاتیہ جنتا پارٹی کے ساتھ ہے اور جب ان لوگوں کو اس کیمپ کے بارے میں پتہ چلے گا تو وہ اپنے نمائندوں کے بارے میں کیا سوچے گے۔ اس معاملے کو لے سوشل ویلفیئرآفیسر بانہال نے آخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ سیاست کو بالائے طاق رکھ کر اپنے فرائض انجام دے رہے ہے اور انہوں نے جن ملازمین کو لوگوں کو اطلاح دینے کے لئے تعینات کیا تھا ۔انہوں نے بغیر کسی سیاسی نظریہ کے لوگوں کو اطلاح دینے کی کوشش کی ہے اور اس کے باوجود بھی اگر کسی ملازم نے کوئی غلطی کی ہوگی تو محکمہ ضرور اس کے خلاف کاروائی عمل میں لائے گا۔اس موقع پر بی جے پی سے تعلق شدہ سرپنچوں نے ضلع ترقیاتی کمشنر رام بن،متعلقہ محکمہ کے اعلیٰ عہدہداران سے پرزور اپیل کی ہے کہ وہ فوری طور اس معاملہ کی جانچ کریں تاکہ مستقبل میں ان کے ساتھ ایسا نا ہو۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا