ڈسپوزل اشیاء پر پابندی کے باجود بھی راجو ری اور پونچھ اضلاع میں کاروبار بڑے پیمانے پر جاری
ناظم علی خان
مینڈھر؍؍سرکار کی جانب سے ڈسپوزل اشیاء پر پابندی کے باجود بھی راجو ری اور پونچھ اضلاع میں ڈسپوزل اشیاء کا کاروبار بڑے پیمانے پر جاری ہے ۔ اس ضمن میں متعلقہ محکمہ کی خاموشی کے نتیجے میں ڈسپوزل اشیاء کاکاروبارکرنے والے افراد کے حوصلے مزید بلند ہوگئے ہیں۔ زرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ڈسپوزل اشیاء کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف کارروائی میں رکاوٹ پارلیمانی انتخابات سے بھی آرہی ہے کیوںکہ انتظامیہ ان دنوںانتخابات کرانے میں مصروف ہے اور وہ ایسے کاروباریوں کے خلاف کارروائی نہیں کی جارہی ہے ۔ سرکار نے شادی بیاہ کی تقریبات میں استعمال کئے جانے والے سنتھٹک سے بنے عارضی پلیٹوں، گلاسوں ، چاکوں ، اور دیگر چیزوں کے استعمال اور ان کے کاروبار پر پابندی لگائی ہے ۔متعلقہ محکمہ کے ایک افسر نے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتظامیہ نے پہلے ہی ایسے دکانداروں کے خلاف کارروائی کی ہے جو دسپوزل اشیاء فروخت کررہے ہیں ۔ اور آئندہ بھی کی جائے گئی تا کہ ما حول کو آلو دگی سے بچایا جا سکے۔ واضح رہے کہ پالتھین لفافوں اور ڈسپوزل اشیاء کی خریدوفروخت پر مکمل پابند ی عائد ہے تاہم سرکار اور انتظامیہ کی جانب سے اس جانب عدم توجہی سے پالتھین لفافوں اور ڈسپوزل اشیاء کا کاروبار دن دوگنی رات چوگنی ترقی کررہا ہے