لعنت سے نجات پانے کیلئے نوجوان نسل بالخصوص طلباء اورطالبات کوبیدارہونے کی ضرور ت:عبدالحکیم
ناظم علی خان
مینڈھر؍؍نو جو ان سما جی کارکن عبدالحکیم نے ایک پر یس بیان میں کہا کہ سرکاری دفتروں اوردیگرمقامات پرکورپشن اوربے ایمانی کرنے والے ذمہ دارلوگ سماج کوتباہ کرنے میں پیش پیش رہتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ جب کسی سرکاری محکمے کاکوئی افسریاانجینئرکورپٹ ہوتاہے اوراسکے ماتحت ملازمین بھی کورپشن کی دلدل میں پھنس جاتے ہیں ۔انہوں نے کورپشن کوایک سماجی ناسورقراردیتے ہوئے کہاکہ اب سماج کے ہرشعبے اورانتظامیہ کے ہرمحکمے میں بدعنوانی ،بے ایمانی ،رشوت خوری ،اقرباروری اورغیرقانونی بھرتیوں کابول بالاہے کیونکہ بیشترذمہ دارافسرکورپٹ ہو تے ہیں ،اوراُنکی نگرانی میں ہی کورپشن پھل پھول رہاہے ۔ان کاکہناتھاکہ اب علاج ومعالجہ میں بھی کورپشن کاغلبہ ہے اوردرس وتدریس بھی کورپشن کی زدمیں آچکاہے کیونکہ جوڈاکٹراسپتال میں کچھ بیماروں کودیکھ کرپریشانی ظاہرکرتاہے ،وہ نجی کلنک یااسپتا ل میں آنے والے لاتعدادبیماروں کوعلاج فراہم کرنے کیلئے تیاررہتاہے اوریہاں وہ اپنے لئے وقت کی کوئی پابندی یاحدنہیں رکھتا۔انہوں نے کہاکہ اسی طرح سے ایک اُستادکلاس روم سے دوررہنے کیلئے بہانہ بناتاہے اوراگرکلاس روم میں جانابھی ہواتووہ یہاں وقت گزاری کے بغیرکچھ نہیں کرتے ،جبکہ یہی ٹیچرپھرنجی ٹیوشن سینٹروں اورکوچنگ مراکزمیں گھنٹوں لگاتارٹیوشن پڑھاتے ہیں ۔ان کاکہناتھاکہ سماجی ،انتظامی اورمحکمانہ سطح پرکورپشن کی لعنت سے نجات پانے کیلئے نوجوان نسل بالخصوص زیرتعلیم طلباء اورطالبات کوجانکاری فراہم کرنے کی ضرور ت ہے تاکہ وہ اجتماعی اورانفرادی طوراس سماجی ناسورکیخلاف نبردآزماہوسکیں