مینڈھر کے مختلف علاقو ں میں سڑکیں خستہ حال

0
0

ٹرانسپورٹروں کے ساتھ ساتھ لوگوں کو بھی شدید مشکلات کاسامنا
ناظم علی خان

مینڈھر؍؍مینڈھر کے مختلف علاقو ں میں سڑکیں خستہ ہونے کے سبب ٹرانسپورٹروں کے ساتھ ساتھ لوگوں کو بھی شدید مشکلات کاسامنا کرنا پڑرہا ہے ۔ جبکہ مقامی لوگوںنے متعلقہ محکمہ کے خلاف ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ سڑک کی مرمت کے حوالے سے کئی دفعہ محکمہ سے اپیل کی گئی تاہم انہیں خالی یقین دہانیوں کے سوا کچھ بھی نہیںملا۔ مقامی لو گو ں کا کہنا ہے کہ کالابن ، پٹھا نہ تیر، سلو اہ سڑک کافی خستہ ہوچکی ہیں اور سڑک پر جگہ جگہ گہرے گڑھے ہونے کی وجہ سے بارشوں میں یہ گڑھے حادثات کا موجب بن جاتے ہیں کیوں کہ گڑھوں میں بارش کا پانی بھرنے کے بعد اس بات کا اندازہ لگانا مشکل ہوجاتا ہے کہ سڑک پر گڑھے کہاں ہے ۔سڑک کی خستہ حالی کے سبب ٹرانسپورٹروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور اکثر گاڑی مالکان اس روٹ پر گاڑیاں چلانے پر آمادہ نہیں ہوتے جس کے نتیجے میں عام لوگ پریشانی کے شکار ہوجاتے ہیں ۔مقامی لوگوں کے مطابق سڑک کی مرمت کے حوالے سے متعلقہ محکمہ جات سے کئی بار اپیل کی اور کئی بار لوگ سڑکوں پر آکر احتجاج کرنے پر مجبور بھی ہوئے تاہم محکمہ نے ہر بار لوگوں کو جھوٹی یقین دہانی کرائی کی سڑک کی مرمت کا کام جلد شروع کیا جائے گا لیکن آج تک اس حوالے سے کوئی بھی اقدام نہیں اُٹھایا گیا ۔ لوگوں نے اس حوالے سے سخت برہمی اور محکمہ کے خلاف شدید ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے لفٹیڈنٹ گورنر سے مود بانہ اپیل کی ہے کہ وہ اس معاملے کی طرف توجہ دیکر مذکورہ سڑک کی مرمت کے کام کیلئے احکامات صادر کریں تاکہ لوگوںکو ذہنی کوفت سے نجات مل سکے ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا