مینڈھرکے کئی علاقو ں میں بجلی کی آنکھ مچولی

0
0

محکمہ کی غفلت نے لوگوں کی زندگیوں کو مشکلات سے دوچار کردیا
ناظم علی خان

مینڈھر؍؍مینڈھرکے کئی علاقو ں میں بجلی کی آنکھ مچولی نے لوگوں کی زندگیوں کو مشکلات سے دوچار کردیا ہے ۔ محکمہ بجلی شیڈول کے مطابق بجلی فراہم نہیں کررہی ہے جس کی وجہ سے صارفین پریشان ہوگئے ہیں ۔ مینڈھر کے سلو اہ، پٹھا نہ تیر،کالابن، گائنی، بلنوئی اور دبڑاج میں بجلی کی نایابی نے سنگین رُخ اختیار کیا ہے ۔ کیو نکہ بجلی کی بار بار کٹوتی اور بجلی وولٹیج کی کمی باعث پریشانی بن گیا ہے ۔ مقامی لوگوں محمد جمیل، کفیل خان، چوہد ری کاکا، لال حسین نے کہا کہ محکمہ بجلی نے دیہات میں طویل تریشن شیڈول مرتب کیا ہے ایک گھنٹے بجلی فراہم کرتے ہیں اور چار گھنٹے منقطع رکھتے ہیں ۔ اور جن اوقات میں بجلی ہوتی ہے اس کی وولٹیج اس قدر کم ہوتی ہے کہ کمروں میں بجلی کی روشنی میں کوئی دکھائی نہیں دیتا ۔ مقامی لوگوں نے کہا کہ ایسے بھی دیہات ہیں جہاں کئی کئی دنوں سے بجلی نہیں ہوتی اور لوگ وہاں آج بھی مومبتیاں ، لالٹین اور دیگر قدیم طریقے استعمال کرنے پر مجبور ہیں۔ مقامی لوگوں نے اس ضمن میں محکمہ پی ڈی ڈی کے چیف انجینئر سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سر دی کے ایام میںلو گو ں کو بجلی کی فراہمی کیلئے اقدامات اُٹھائیں بصورت دیگر لوگ سڑکوں پر آنے کیلئے مجبور ہوجارئیں گے ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا