اے این ایم اور جی این ایم سکولوں کو 2020 ء تک چالو کیا جائے گا۔اتل ڈولو

0
0

حکومت جموں او رسری نگر کے جی ایم سیز میں نرسنگ میں سپر سپیشلٹی کورسز شروع کرے گی
آر ایم پی سی پی کی عمل آوری پر جاری پیش رفت کا جائزہ لیا
لازوال ڈیسک
جموں؍؍صحت و طبی تعلیم کے فائنانشل کمشنر اَتل ڈولونے متعلقہ اَفسروں کو ہدایت دی کہ وہ ستمبر2020ء تک اے این این اور جی این ایم سکولوں کو چالو کرنے کے اقدامات کریں۔ ایف سی نے یہ ہدایات افسروں کی ایک میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے جاری کیںجو نرسنگ کالجوں ، اے این ایم اور جی این ایم سکولوں کے علاوہ بی ایس سی پیرا میڈیکل کورسوں کو چالو کرنے سے متعلق موجودہ صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے بلائی گئی تھی۔اُنہوں نے اَفسروں کو ہدایت دی کہ وہ اِن سکولوں میں تمام سہولیات جن میں لیبارٹری ، آلات ، فرنیچر و دیگر سازو سامان شامل ہیںکی دستیابی یقینی بنائیں۔میٹنگ کے دوران ایف سی کو بتایا گیا کہ اودھمپور اور اکھنور میں دو جی این ایم سکول جن میں کشتواڑ،ریاسی اور رام بن کے تین اے این ایم سکول شامل ہیںکو پہلے مرحلے کے تحت جموں صوبے میں چالو کیا گیا ہے۔دوسرے مرحلے میں سات اے این ایم اور جی این ایم سکولوں پر کام جاری ہے اور وقت مقررہ کے اندر مکمل ہونے کی اُمید ہے۔وادی کشمیر میں اے این ایم سکولوں کی پیش رفت کے بارے میں میٹنگ میں بتایا گیا کہ شوپیان او ربانڈی پورہ میں اے این ایم سکول چالو کئے گئے ہیں جبکہ پلوامہ او رکولگام میں جی این ایم سکولوں کا کام کاج شروع کیا گیا ہے۔ایف سی نے متعلقین پر زور دیا کہ وہ مقررہ وقت کے اندر باقی ماندہ اے این ایم اور جی این ایم سکولوں کی تعمیرمکمل کریں۔اُنہوں نے کہا کہ حکومت 2020ء تک گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں او رسری نگر میں نرسنگ کے شعبے میں سپر سپیشلٹی اور کورسوں کو شروع کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔اِس سلسلے میں اُنہوں نے اَفسران کو ہدایت دی کہ وہ اِس مقصد کو پایۂ تکمیل تک پہنچانے کے لئے یونیورسٹی آف کشمیر اور اِنڈین نرسنگ کونسل سے منظور ی حاصل کریں۔اُنہوں نے جموں میں ایک ماہ کے اندر بی ایس سی نرسنگ سکول چالو کرنے کی بھی ہدایت دی۔اِس کے علاوہ اپریل 2020ء سے اننت ناگ اور بارہمولہ میں نرسنگ سکولوں کو چالو کرنے کی بھی ہدایات جاری کیں۔میٹنگ میں ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز جموں ڈاکٹر رینو کھجوریہ ، ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کشمیر ڈاکٹر سمیر مٹو، پرنسپل جی ایم سی جموں ڈاکٹر سنندا رینہ ، ڈائریکٹر ( کاڈی نیشن ) نیو میڈیکل کالجز جموں ڈاکٹر یشپال شرما و دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔کشمیر صوبے سے تعلق رکھنے والے اَفسران نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے میٹنگ میں شرکت کی۔دریں اثنا اتل ڈولو نے جموں وکشمیر میں آر این ٹی سی پی کے تحت جاری کارکردگی کا ایک علاحدہ میٹنگ میں جائزہ لیا۔اس میٹنگ میں دیگر افسروں کے علاوہ سٹیٹ ٹیوبر کلوز ز آفیسر جموں ، ڈسٹرکٹ ٹیوبر کلوزز آفیسر جموں و دیگر متعلقہ افسران موجود تھے۔ایف سی نے ایس ٹی اوز کو ہدایت دی کہ وہ گھر گھر جا کر اِس مہم کو کامیاب بنانے کے لئے اقدامات کریں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا