نوین کمار چودھری نے جموں خطے کیلئے ای۔رنٹ پورٹل ۔سیڈ کو کا آغاز کیا

0
0

کشمیر خطے کیلئے پشمینہ کے خام مال کابینک قائم کیا جارہا ہے
لازوال ڈیسک
جموں؍؍ای۔ گورننس کی طرف قدم بڑھاتے ہوئے صنعت و حرفت کے پرنسپل سیکرٹری نوین کمار چودھری نے آج لیز رنٹلز اینڈ واٹر چارجز کے لئے ای۔ بِلنگ نظام کا افتتاح کیا۔اُنہوں نے سیڈ کو کی طرف سے شیڈ رنٹ ، شاپ رنٹ اور انٹرسٹ کا حساب و کتاب رکھنے کے لئے دیگر مالی خدمات کی بھی شروعات کی۔سیڈ کو کے منیجنگ ڈائریکٹر رویندر کمار نے ایچ ڈی ایف سی بینک کے اشتراک سے آزادانہ اور آن لائن بِلوں کی ادائیگی کے سلسلے میں لائی گئی تبدیلیوں کے بارے میں پرنسپل سیکرٹری کو جانکاری دی ۔اِس سلسلے میں اُنہوں نے ایک تفصیلی پرزنٹیشن میں نظام کا خاکہ پیش کیا۔اِس کے علاوہ اُنہوں نے سیڈ کو میں قائم صنعتی یونٹوں کو فراہم کی جارہی سہولیات کی تفاصیل سے بھی میٹنگ کو روشنا س کیا۔اِس موقعہ پر بتایا گیا کہ تمام یونٹوں کے تفاصیل متعلقہ سافٹ ویئر میں کمپیل کئے گئے ہیں تاکہ یونٹ ہولڈر کسی بھی وقت اپنی ادائیگی کو یقینی بنا سکے۔ادائیگی کے مختلف طریقے کریڈٹ کارڈ ، ڈیبٹ کارڈ ، نیٹ بینکنگ اور آف لائن موڑ دستیا ب رکھے گئے ہیں۔ڈائریکٹر انڈسٹریز جموں انو و ملہوترا ، سیڈکو کے اعلیٰ افسران ، انڈسٹریز ایسو سی ایشن کے نمائندے اور ایچ ڈی ایف سی بینک کے عہدہ دار اِس موقعہ پر موجود تھے۔پرنسپل سیکرٹری نے سیڈ کو کی اِن کاوشوں کو سراہا اور کشمیر خطے، سیکاپ کے دیگر ایسٹیٹوںاور انڈسٹریز و کامرس محکمہ نے 31؍ مارچ 2020ء تک اِس عمل کو مکمل کرنے کی ہدایت دی۔اس سے قبل نوین کمار چودھری نے سیکاپ کی کارکردگی کا جائزہ لیااور کچے پشمینہ کو حاصل کرنے اور اسے محفوظ رکھنے کے لئے را میٹریل بینک ( آر ایم بی) کو معرض و جود میں لانے پر تبادلہ خیال کیا۔اُنہوں نے کہا کہ کشمیر خطے کے لئے کچا پشمینہ حاصل کرنے کے لئے مرکزی وزارت برائے ٹیکسٹائلز سینٹرل وول ڈیولپمنٹ بورڈ نے 2کرو ڑ روپے کو منظوری دی ہے ۔ اس سلسلے میں بورڈ نے پہلی قسط کے طور پر ایک کروڑ روپے کی واگزاری کی ہے۔ڈائریکٹر ہینڈی کرافٹس ، ڈائریکٹر ہینڈ لوم ، منیجنگ ڈائریکٹر سیڈ کو ،ڈائریکٹر پلاننگ نے میٹنگ میں شرکت کی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا