سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے 16 رکنی پاکستانی ٹیم کا اعلان

0
0

لاہور  (یو این آئی) پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) نے سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے 16 رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے جس میں فواد عالم کی 10سال بعد ٹیسٹ ٹیم میں واپسی ہوئی ہے ۔جبکہ فاسٹ بولر محمد موسیٰ اور مڈل آرڈر بلے باز افتخار احمد کو اس 16 رکنی ٹیم سے ڈراپ کر دیا گیا ہے ۔ حارث سہیل اور امام الحق کو سلیکٹرز نے ایک اور موقع دیا ہے ۔34 سالہ فواد عالم نے اپنا تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ نومبر 2009 میں کھیلا تھا تاہم عثمان شنواری اب تک اپنے ٹیسٹ کیرئیر کا آغاز نہیں کرسکے ۔فاسٹ بالر پاکستان کی جانب سے 17 ایک روزہ اور 16 ٹی ٹوئنٹی میچ کھیل چکے ہیں۔ڈومیسٹک کرکٹ میں مسلسل عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے فواد عالم نے ڈومیسٹک سیزن 16-2015 میں56 کی اوسط سے 672 رنز بنائے ۔انہوں نے سیزن 17-2016 میں 55سے زائد کی اوسط سے 499 ، سیزن 18-2017 میں 570 رنز اور گذشتہ سیزن میں 699 رنز بنائے ۔حالیہ سیزن میں فواد عالم نے 71 کی اوسط سے 781 رنز بنائے ۔عثمان شنواری حالیہ سیزن کے چھ فرسٹ کلاس میچوں میں 15وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔ قذافی سٹیڈیم لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران پاکستانی ٹیم کے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق نے بتایا کہ 16 رکنی ٹیم کے کپتان اظہر علی ہوں گے ، عابد علی، اسد شفیق، بابر اعظم، فواد عالم، حارث سہیل، امام الحق، عمران خان، کاشف بھٹی، محمد عباس، محمد رضوان، نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی، شان مسعود، یاسر شاہ، عثمان شنواری ٹیم میں شامل ہیں۔انہوں نے بتایا کہ افتخار احمد کی جگہ فواد عالم کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے ۔واضح رہے کہ سری لنکا کرکٹ ٹیم دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں شرکت کیلئے 8 دسمبر کو پاکستان پہنچے گی۔سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ 11 سے 15 دسمبر تک راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا میچ 19 سے 23 دسمبر تک نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔ٹیم :اظہر علی (کپتان)، عابدعلی، اسد شفیق، بابراعظم، فواد عالم ، حارث سہیل ، امام الحق، عمران خان سینئر، کاشف بھٹی ، محمد عباس، محمد رضوان (وکٹ کیپر) ، نسیم شاہ ، شاہین شاہ آفریدی، شان مسعود، یاسر شاہ، عثمان شنواری

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا