ولاریوان کو گولڈن ٹارگیٹ ایوارڈ

0
0

نئی دہلی،    (یو این آئی) ہندستان کی نوجوان شوٹر ایلاوینل ولاریوان کو بین الاقوامی شوٹنگ فیڈریشن (آئی ایس ایس ایف ) نے 2019 میں 10 میٹر ایئر رائفل خواتین مقابلے میں ان کی شاندار کارکردگی کے لئے انہیں گولڈن ٹارگیٹ ایوارڈ سے نوازا ہے ۔ولاریوان گگن نارنگ اسپورٹس پروموشن فاؤنڈیشن سے نکلی ہیں اور انہیں اولمپکس میڈلسٹ شوٹر گگن نارنگ اور پون سنگھ نے تراشا ہے ۔انہوں نے 2019 سیزن میں عالمی کپ میں دو طلائی تمغے جیتے اور نمبر ایک بننے والی واحد ہندستانی رہیں۔انہوں نے اے آئی ایس ایس ایف عالمی کپ فائنلس (چین) اور آئی ایس ایس ایف عالمی کپ (ریو) میں طلائی تمغے جیتے ۔وہ آئی ایس ایس ایف عالمی کپ (میونخ) میں معمولی فرق سے پوڈیم پر آنے سے چوک گئیں اور انہیں چوتھا مقام حاصل ہوا۔گگن نارنگ نے اپنی شاگردہ کو اس کامیابی کے لئے مبارک باد دی ہے ۔نارنگ نے 2008 میں عالمی کپ فائنل میں عالمی ریکارڈ بناتے ہوئے طلائی تمغہ جیتا تھا اور 11 سال بعد ایلا نے اسی مقابلہ میں طلائی تمغہ اور ٹرافی جیتی

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا