نئی دہلی، (یو این آئی) دنیا کی ممتاز ایئر ٹیل دہلی ہاف میراتھن کے 15 ویں ایڈیشن نے فلاح انسانی کے لئے فنڈز اکٹھے کرنے کے معاملے میں اس سال سارے ریکارڈ توڑ دیے اور چیریٹی سے 12.66 کروڑ روپے اکٹھا کئے ۔منتظمین نے یہ جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ اس سال دو لوگوں نے اپنے سول سوسائٹی تنظیموں یا این جی او کے ذریعے ایک کروڑ روپے سے زیادہ کی رقم جمع کی ۔ اس ہاف میراتھن نے گزشتہ 15 سالوں میں چیریٹی سے اب تک کل 76.82 کروڑ روپے جمع کئے ہیں۔لوٹس پیٹل فاؤنڈیشن نے اس سال سب سے زیادہ 3.82 کروڑ روپے جمع کئے ۔ 62 کمپنیوں کو اس ہاف میراتھن میں 96 ٹیمیں اتاری تھیں جنہوں نے 3.59 کروڑ روپے اکٹھا کئے ۔ ڈاکٹر نندیتا چکرورتی نے 1.22 کروڑ روپے جمع کئے اور وہ کیئر چمپئن پلاٹینم ٹاپ فنڈ ریزر رہیں۔منتظمین نے ساتھ ہی بتایا کہ 2018 ورژن سے جمع کئے گئے فنڈز سے کل 86281 افراد کی زندگی پر مثبت اثر پڑا ہے