بلاک ڈویلپمنٹ چیرمین ٹھاکرائی کشوری لال شان نے کی تنقید
دیپک شرما
کشتواڑ؍؍مرکز سرکار نے ریاست جموں کشمیر کو یونین ٹیروٹری بنانے کے بعد پنچایتی راج ایکٹ تحت جموں کشمیر کے پنچ تا سرپنچوں کے بڑے بڑے دعوے کیے تھے کہ پنچایتی راج ایکٹ کو جموں کشمیر میں لاگو کیا جائے گا اور پنچایتی راج کے تحت جموں کشمیر کو ترقی کی بلندیاں کی اور لیا جائے گا۔ اتنا ہی نہیں بلکہ جموں کشمیر کے ہر ایک باشندہ کو مرکز سرکار کی جانب سے تمام سرکاری سکیمیں زمینی سطع پر پہنچائی جائے گی۔ بلاک ڈویلپمنٹ چیرمین ٹھاکرائی کشوری لال شان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پہلے سرپنچوں کو جموں کشمیر سے بحروں ریاست میں ٹریننگ یا پھر بحروں ریاستوں کی ڈویلپمنٹ دیکھنے کے لئے لیا جاتا تھا پر اس بار سرپنچوں کا دوسرا سال بھی شروع ہوا ہے پر ابھی تک حکومت ہند نے سرپنچوں کے لیے اس طرح کا کوئی اقدامات نہیں اٹھائے۔ بلاک ڈویلپمنٹ چیرمین ٹھاکرائی نے لیفٹینٹ گورنر جموں کشمیر سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ ضلع کے سرپنچوں تا بلاک ڈویلپمنٹ چیرمینوں کو بحرون ریاستوں میں لیا جائے اور بحرون ریاستوں کے کام کرنے کا طریقہ جموں کشمیر کو ڈویلپمنٹ کی راہ پر آگے لیا جائے۔