آئین جمہوریہ ہِندکے فاؤنڈیشن ڈے کی اہمیّت پر ادبی کُنج کی خصوُصی ادبی نشست

0
0

مختلف شعرا و اُدبا نے بھارت کے آئین ساز ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر پراپنی تخلیقات پیش کِیٖں
طالب

جموّں؍؍اپنی گونا گوں ادبی سر گرمیوں کے تحت جموں و کشمیر میں کثیر اللسانی ادبی تنظیم ’ادبی کُنج جے اینڈ کے‘ جموںکے زیر اہتمام اِس کے ادبی مرکز کِڈذی سکوُل تالاب تِلّوجموں میںآئین جمہوریہ ہِند کے فاؤندیشن ڈے کے احترام میںساری مُلک میں منائی جانے والی تقریبات کی طرح یہاں بھی ایک خصوُصی نشست کا اِہتمام کِیا گیا۔ جِس میں مختلف سوچ و فِکر کے دانشوروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ جِس کی صدارت کے فرائض سرینگر کے جانے مانے غزل گو اُردوُشاعر بشیرالحق بشیٖرؔ نے سر انجام دِئے۔اِس نِشست کی نظامت کے فرائض اُردوُ،اورڈوگری کے جانے مانے شاعررمیش آنند ساگراؔ نے ادا کئے۔ نِشست کے آغاز میںتنظیم کے چئیرمین اوم آرش ؔ دلموترہ اور صدرِ تنظیم شام طالبؔ نے اُردوُ زبان میں دو پُر وقار مضامین ’ہم اور ہمارا آئین‘ اور بھیٖم راؤ امبیڈکر کا آئیی بھارت‘ بالترتیٖب پیش کِئے۔ جِن میںآئین جمہوریہ ہِند کی سترھویں سال کی اپمیّت پر مفصّل روشنی ڈالتے ہوئے بھارت کی جمہوری قدروں کا ذکر کِیا گیا۔اُنھوں نے بتایا کہ ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر نے مُلک میں سبھی مذاہب وپِچھڑے طبقوں سُمیت تمام طبقوں کے تہذیبی و تمدّنی وِرثوں اور ضروریات کو پوُرا حق و احترام عطا کِیا ہے۔اِس موقعہ پر مختلف مفکّرین نے عالمی سطح پر ایڈز کی موذی بیماری کی نِشاندہی کرتے ہوئے اہلِ قلم پر زور دِیا کہ وہ اِس نامراد بیماری کے خاتمہ کیلئے اپنے قلم کا بھرپوُر استعمال کریں۔نِشست میں جن شعراء نے حِصّہ لِیا۔ اُن کے اِسم گرامی اِس طرح ہیں:۔ اوم آرش ؔ دلموترہ، بشیرالحق بشیرؔ، رمیش آنند ساگرؔ، کے آرساتھیؔ سلگوترہ ،راہُل ارمان ؔ، مکیش سراجیؔ، راجیو کُمار اور شام طالبؔ۔اِس تقریب کااِختتام تنظیم کے چئیرمین آرشؔ دلموترہ کی طرف سے پیش کردہ شُکریہ کی تحریک سے ہوُا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا