پڑوسی ایک’دہشت گرد اسٹیٹ‘ ہے‘

0
0

پاکستان کو سخت جواب دینے کے لئے تیار رہے کیڈٹ:راج ناتھ سنگھ
یواین آئی

دہرادون؍؍وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے فوج میں افسر بننے جارہے کیڈٹ سے پاکستان جیسے دشمن کو سخت جواب دینے کے لئے تیار رہنے کی اپیل کی ہے ۔مسٹر راج ناتھ سنگھ نے اتراکھنڈ کے دہرادون میں واقع انڈین فوجی اکیڈمی (آئی ایم اے ) میں 306ویں ہندوستانی اور 71غیر ملکی دوست جینٹل مین کیڈٹ آٖفیسر (جے سی او) کی پاسنگ آؤٹ پریڈ (پی او پی)کا جائزہ لینے کے بعد اپنے خطاب میں پاکستان کو ’دہشت گرد اسٹیٹ‘ قرار دیتے ہوئے دھمکی دی۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان میں دہشت گردانہ حملوں کے گنہگار پاکستان میں چھپے ہیں۔ اب یہ ہندوستانی خفیہ اور سلامتی فورسوں سے زیادہ عرصہ تک نہیں بچ سکیں گے ۔انہوںنے کہا کہ ہندوستان کبھی کسی ملک کے معاملے میں مداخلت نہیں کرتا لیکن جب کوئی ملک پر بری نظر ڈالے گا تو ہندوستان خاموش نہیں بیٹھے گا۔ انہوں نے کہا کہ ڈوکلام معاملے میں ہندوستانی فوج کے جوانوںنے چین کے جوانوں کو دھکیل کر اپنا ارادہ صاف ظاہر کردیا ہے ۔مسٹر راج ناتھ سنگھ نے آئی ایم اے سے گذررہے قومی شاہراہ این ایچ 72 پر سلامتی وجوہات سے ٹریفک جام کے مسئلہ کا ذکر کرتے ہوئے یہاں دو ٹنل پاس بنائے جانے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس کے لئے وزیر دفاع 33ئ32 کروڑ روپے مہیا کرائے گی۔ انہوںنے کہا کہ اس سے نہ صرف دہرادون کے رہنے والوں کو بلکہ ہریانہ اور ہماچل پردیش جانے والے لوگوں کو بھی سہولت ہوگی۔پریڈ کی آخری لائن عبور کرتے ہوئے ہندوستان کے 306 جے سی او ہندوستانی فوج کے افسر بن گئے ۔ ان کے ساتھ ہی دوست ملک افغانستان، بھوٹان، کرغزستان،لیسوتھی، ماریشش، نیپال، سری لنکا، تاجکستان، تنزانیہ اور ویتنام کے 71 کیڈٹ بھی شامل رہے ۔سب سے زیادہ اترپردیش کے 56ویں کیڈس افسر بنے جبکہ اتراکھنڈ سے 19، آندھرا پردیش سے چھ، انڈمان ونکوبار سے ایک، آسام سے دو، بہار سے 24، چنڈی گڑھ سے چار، دہلی 16، گجرات کے چار، ہریانہ سے 39، ہماچل پردیش سے 18، جموں وکشمیر سے چھ، جھارکھنڈ سے چار، کرناٹک سے سات،کیرلہ سے 10، مدھیہ پردیش سے 10، مہاراشٹر سے 19، منی پور ، میزورم اور اڈیشہ سے ایک ایک، پنجاب سے 11، راجستھان سے 21، سکم سے ایک، تمل ناڈو سے 9، تلنگانہ سے پانچ، مغربی بنگال سے چھ کیڈٹ پاس آؤٹ ہوکر ہندوستانی فوج کے افسر بن گئے ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا