یواین آئی
سرینگر؍؍جموں وکشمیر میں سوپور۔کپواڑہ مارگ پر سنیچر کوجنگجوںنے جدید اسلحوں (آئی ای ڈی)کے استعمال سے دھماکہ کیا جس کے بعد کئی گھنٹوں کے لئے آمدورفت روک دی گئی ہے ۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ سوپور۔کپواڑہ مارگ پر گڈشاہ میں دہشت گردوںنے آئی ای ڈی سے دھماکہ کیا۔ دھماکہ سے کسی بھی طرح کے جان ومال کے نقصان کی کوئی خبرنہیں ہے ۔انہوں نے بتایا کہ دھماکہ اتنا طاقتور تھا کہ اس کی آواز پورے علاقے میں سنی گئی۔ انہوں نے بتایا کہ دھماکہ کے بعد آمدورفت متاثرہے ۔ علاقے میں گھیرابندی کردی گئی ہے اور بڑے پیمانے پر تلاشی مہم چلائی جارہی ہے ۔