پیاز کے دام میں اضافہ چند ماہ سے بدستور جاری
ریاض ملک
منڈی؍؍باقی اشیاء خردنی کی بات ہی کیا جب پیاز کا ریٹ 70 روپیہ سے 120 روپیہ تک فی کلو تک ریٹ بڑھ چکاہے- جو گزشتہ چند ماہ سے بدستور جاری ہے- جس سے عوام میں قدر تشویش پائی جارہی ہے – اور اکثر لوگوں نے پیاز کو خریدناہی بند کردیاہے۔ اس حوالے سے عام لوگوں نے سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ چند ماہ سے باقی اشیاء خردنی کے ساتھ ساتھ پیاز کا ریٹ بھی آسمان چھورہاہے۔ اس بارے میں جب دوکان داروں سے بات کی گئی محمد رفیق نامی سبزی فروش نے کہا کہ یہ سبزیوں کا اچھاموسم ہے لیکن سبزیوں کے ریٹ میں دن بدن جہاں عوام کیلئے پریشانی کا باعث ہے وہیں دُکانداروں کے لئے بھی مشکل بن چکی ہے – انہوں نے کہا کہ آج جو سبزی دس ہزار کی منگواتے تھے – آج وہ پندرہ سے بیس ہزار کی منگوانی پڑتی ہے اور کبھی کبھی پوری سبزی منگوا بھی نہیں سکتے بالخصوص پیاز کو لوگوں نے ریٹ کے عروج کی وجہ سے خریدنابھی بند کردیاہے۔ عام تو عام ملازم بھی اتنا مہنگا پیاز خریدنے سے ڈرتے ہیں – اضافہ کو روکنے کے اقدام اٹھائیں۔