ایل جی انتظامیہ لوگوں کو بہتر رابطہ اور سڑک سہولیات فراہم کرنے کی وعدہ بند :خورشید احمد شاہ

0
0

کمشنر سیکرٹری تعمیرات عامہ کا دورہ پونچھ ؛ڈاک بنگلے میں والہانہ استقبال،عوامی مسائل سنے
افتخارجعفری

سرنکوٹ؍؍کمشنر سیکرٹری تعمیرات عامہ خورشید احمد شاہ نے ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری کی موجودگی میں گذشتہ روز سندر بنی ، منجا کوٹ اور راجوری میں حال ہی میں تعمیر کئے گئے اہم پُلوں او رسڑکوں کا افتتاح کیاتھا۔جمعرات کے روز کمشنر سیکرٹری نے کالی دہہ سے بابا نرسنگ تک تین کلومیٹر لمبی سڑک ، منگل سنگھ چوک سے بریری تک 1.5کلومیٹر لمبی سڑک ، کلالی سے باٹیاں تک 5.5کلومیٹر سڑک ، اروین کھیتر برج اور داون برج کا افتتاح کیا۔ اپناسرحدی ضلعے کادورہ آگے بڑھاتے ہوئے جمعہ کوخورشید احمد شاہ ڈاک بنگلہ سرنکوٹ پہنچے جہاں سرنکوٹ کے معززین کی کافی تعداد پہلے سے ہی انکے استقبال میں پھول مالائیںلئے انتظار میں تھی،اس موقع پر موصوف کو پھول مالائیں پہنا کر استقبال کیا گیا چیف انجینئر جے کے پی سی سی این ڈی خواجہ ،چیف انجینئر پی ڈبلیو ڈی ناصر گونی چیف انجینئر پی ایم جی ایس وای دیس راج کا استقبال بھی پھول مالائوں سے کیا گیا۔اس موقع پر متذکرہ بالا محکمہ جات کے ایگزکٹیو انجینئر ،اے ڈبل ای ،جونیئر انجینئر بھی موجود رہے ۔ممتاز بجاڑ میونسپل کمیٹی سورنکوٹ کے چیئر مین نے شہرسے گذرنے والی سڑکوں اور پلوں کی تعمیر میں تاخیر بارے تفصیلی روشنی ڈالی۔ علاوہ از ایں گزشتہ برسوں کے تباہ کن سیلاب کے دوران ایس ڈی ار ایف سکیم کے تحت کیے گیے کاموں کے بقایاجات نہ ہونے سے بھی آگاہ کیا گیا ۔انھوں نے کہا کہ ایم ای ایس تا پوٹھہ بائی پاس تین کلو میٹر سڑک کی تعمیر میں بھی کافی تاخیر ہوئی ہے۔ اس سڑک کی تعمیر سے سرنکوٹ بازار میں ٹریفک دبائو سے عوام کو نجات مل سکتی ہے جس پر موصوف نے ای ڈبل ای محکمہ پی ڈبلیو ڈی کو سختی سے ہدایات دیں کہ فوری طور سڑک کی تعمیر مکمل کی جائے پمروٹ تا سانگلہ چار کلو میٹر سڑک جو پی ایم جی ایس وای کی تحت تعمیر کی گئی ہے ‘کی خستہ حالی سے موصو ف کو روشناس کروایا گیا ۔علاوہ از ایں چرالاں تا سانگلہ پانچ کلو میٹر سڑک جس پر گزشتہ 2007 سے کم و بیش سات کروڑ کے قریب رقم تو خزانہ عامرہ سے نکالی گی لیکن سڑک صرف ڈہائی کلو میٹر ہی تعمیر کی گئی جو عوام کے ساتھ نا انصافی ہے۔ عوام نے مطالبہ کیا کہ اس سڑک پر ہوئے اخراجات کی غیر جانب دارانہ تحقیقات کروائی جائے۔ اس موقع پر بھونی کھیت تا چندن سے چھ کلو میٹر سڑک کی تعمیر میں تاخیر بارے پی ایم جی ایس وائی محکمہ کو جھنجوڑا گیا۔ مڑاہ کلالی سڑک ک تعمیر میں تاخیر بارے بھی محکمہ پی ڈبلیو ڈی کو آڑے ہاتھوں لیا گیا سر۔پنچ محمد اسلم کوہلی نے سی آر ایف منڈی پھاگلہ روڑ کی تعمیر میں تاخیر بارے تفصیلی روشنی ڈالی۔ موصوف نے ماتحت افیسران کو ھدایات جاری کیں کہ وہ عوامی مسائل اور مشکلات سے نظریں نہ چرائیں بلکہ پروجیکٹ بنا کر پلان میں ڈالیں تا کہ عوام کی مشکلات میں کمی لائی جا سکے ۔ڈاک بنگلہ میں موصوف کے عزاز میں ظہرانہ بھی دیا گیا۔ بعد از ان موصوف براستہ بفلیاز راجوری کیلئے روانہ ہو گئے۔کمشنر سیکرٹری تعمیرات عامہ خورشید احمد شاہ نے کہا کہ ایل جی انتظامیہ لوگوں کو بہتر رابطہ اور سڑک سہولیات فراہم کرنے کی وعدہ بند ہے۔اُنہوں نے کہا کہ اِنتظامیہ لوگوں کے توقعات کو پورا کرنے میںکوئی کسر باقی نہیں رکھے گی۔اُنہوں نے اہلیانِ سرنکوٹ کی جانب سے اُبھارے گئے مسائل پر ہمدردانہ غور اور متعلقہ حکام کو فوری عمل آوری کی ہدایات جاری کرنے کی یقین دہانی کرائی اورکہا کہ آفیسران تندہی سے کام کریں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا