فاروق خان نے عوامی شکایات سُنیں

0
0
لوگوں کے مسائل بر وقت حل کرنے کی ہدایت دی
لازوال ڈیسک
سرینگر ؍؍لفٹینٹ گورنر کے مشیر فاروق احمد خان نے آج یہاں گورنر گریونس سیل میں ایک عوامی دربار کے دوران 280 افراد اور 45 وفود کے مسائل سُنے ۔ کواپریٹو محکمہ کے ملازمین نے اُن کی تنخواہوں میں اضافے کا مطالبہ کیا ۔ جموں کشمیر بنک کیلئے پروبیشنری افسروں کے درخواست دہند گان نے سلیکشن لسٹ جاری کرنے کی مانگ کی ۔ سٹیٹ کیبل کارپوریشن کے عارضی ملازمین نے مستقلی اور کلگام ضلع سے آئے ایک وفد نے طبی سہولیات میں بہتری کا مطالب کیا ۔ سٹیٹ کواپریٹو ایگریکلچر بنک کے ملازمین ، سکولی تعلیم محکمہ میں کام کر رہے فزیکل ایجوکیشن لیکچرروں اور جیکفیڈ کے ملازمین نے اپنے مطالبات مشیر کے سامنے رکھے ۔ چھوٹے اور درمیانہ درجے کے اخباروں کی ایسوسی ایشن کے وفد نے اپنے مسائل حل کرنے کا مطالبہ کیا ۔ کپواڑہ کے ایک وفد نے ضلع کے مختلف علاقوں میں پُل تعمیر کرنے کی مانگ کی ۔ دور درشن کیندر سرینگر میں کیجول بنیادوں پر کام کر رہے ملازمین نے مستقلی کا مطالبہ کیا ۔ اس کے علاوہ دیگر کئی وفود اور افراد نے اپنے مطالبات مشیر کی نوٹس میں لائے ۔ مشیر موصوف نے اُن سے ملنے آئے لوگوں کے مطالبات اور مسائل غور سے سُنے اور جائیز مطالبات مرحلہ وار بنیادوں پر پورا کرنے کا یقین دلایا
FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا