ہوم گارڈز اور سول ڈیفنس کے 57 ویں سالانہ دن کے سلسلے میں تقریب منعقد

0
0

لازوال ڈیسک
جموں ؍؍ہوم گارڈز اور سول ڈیفنس کے 57 ویں سالانہ دن کے سلسلے میں یو ٹی ڈی آر ایف دوسری بٹالین کے ہیڈ کوارٹرز میں آج ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں سول ڈیفنس کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل وکاس گپتا نے مہمانِ خصوصی کی حثیت سے شرکت کی ۔ تقریب میں یو ٹی ڈی آر ایف دوسری بٹالین کے ڈی ایس پی اروندر کوتوال اور دیگر کئی افسران نے شرکت کی ۔ وکاس گپتا نے ہوم گارڈز کی تشکیل کے مقاصد بیان کرتے ہوئے کہا کہ یہ فورس مختلف قسم کی آفات میں متاثرہ لوگوں کو راحت پہنچانے میں بنیادی رول ادا کرتی ہے ۔ انہوں نے 2019 کے دوران مختلف سرگرمیاں انجام دینے کیلئے ہوم گارڈز، سول ڈیفنس کے رول کو سراہا ۔ اس دوران اعلیٰ افسران کی جانب سے موصول ہوئے مبارکبادی کے پیغام بھی پڑھے گئے

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا