کمشنر سیکرٹری تعمیرات عامہ نے سپورٹس سٹیڈیم کھیورا اور ضلع ہسپتال کے200بستروں والے اضاتی بلاک کا معائینہ کیا

0
0

لازوال ڈیسک
راجوری؍؍کمشنر سیکرٹری تعمیرات عامہ خورشید احمد شاہ نے ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری محمد نذیر شیخ کے ہمراہ سپورٹس سٹیڈیم کھیورا اور ڈسٹرکٹ ہسپتال کی 200بستروں والی اضافی عمارت پر جاری کام کا جائزہ لیا۔تعمیراتِ عامہ اور متعلقہ محکموں کے افسران اُن کے ہمراہ تھے۔پی ڈبلیو ڈی کی جانب سے تعمیر کئے جارہے سپورٹس سٹیڈیم کے بارے میں کمشنر سیکرٹر ی کو بتایا گیا کہ اِنڈور او رآوٹ ڈور سٹیڈیم پر جاری کام تکمیل کے آخری مراحلے میں ہیں جس کو اس ماہ کے اندر اندر مکمل کیا جائے گا۔اُنہیں بتایا گیا کہ اِنڈور اور آوٹ ڈور سٹیڈیم پر 564 لاکھ روپے کی لاگت آنے کا اندازہ ہے۔کمشنر سیکرٹری نے افسروں کو تمام کام معیاد بند مدت کے اندر مکمل کرنے کی ہدایت دی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا