جموں کشمیر میں سیاحتی سرگرمیوں کو فروغ دینے کیلئے بڑے پیمانے پر اقدامات جاری ۔ کے کے شرما

0
0

لازوال ڈیسک
جموں؍؍لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر کے کے شرما نے آج کہا کہ جموں کشمیر میں سیاحت کو فروغ دینے کیلئے ضروری اقدامات کئے جا رہے ہیں اور اس سلسلے میں سیاحت سے جُڑے مختلف ٹریول اپریٹروں کو بھی اعتماد میں لیا جا رہا ہے ۔ مشیر موصوف نے ان باتوں کا اظہار آج یہاں سول سیکرٹریٹ میں سیاحت سے جُڑے تاجروں کے ساتھ تبادلہ خیال کے دوران کیا ۔ سیاحت کو اقتصادیات کیلئے اہم قرار دیتے ہوئے مشیر نے کہا کہ سیاحت کے شعبے میں روز گار کے وسیع مواقع میسر ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ سیاحتی سرگرمیوں کو فروغ دینے کیلئے جانکاری پروگرام پہلے ہی شروع کئے جا چکے ہیں ۔ عقیدتی سیاحت کی اہمیت کو اُجاگر کرتے ہوئے مشیر نے کہا کہ جموں کشمیر میں تاریخی نوعیت کی کئی مذہبی مقامات موجود ہیں اور اُن کے بارے میں جانکاری عام کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ مشیر نے بات کرتے ہوئے اُن اقدامات کا بھی ذکر کیا جو جموں کشمیر کی سیاحت کو فروغ دینے کیلئے ملک کے مختلف حصوں میں عملائے جا رہے ہیں ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا