جے اینڈ کے بینک کی جانب سے فوت ہوئے ملازمین کے لواحقین کو انشورنس چیکس

0
0

لازوال ڈیسک
سرینگر؍؍جموں و کشمیر بینک نے آج اپنے فوت ہوئے تین ملازمین کے لواحقین کو انشورنس دعوے کی چیکس پیش کیں۔ بینک کے مرحومین ایکزیکٹیو آفیسر جمیل احمد بابا، بینکنگ اٹنڈنٹ گلزار احمد پالا اور آرمڈ گارڈ بشیر احمد شاہ کے لواحقین کو پی این بی میٹ لائف کی تین چیکس بینک کے انسانی وسائل کے پریزیڈنٹ محمد مقبول لون نے پیش کیں جنکے ہمراہ محکمے کے وائس پریزیڈنٹ نثار احمد زرگر اور دیگر بینک افسراں موجود تھے۔ پریزیڈنٹ محمد مقبول لون نے اس موقع پر کہا کہ جے اینڈ کے بینک گزشتہ اکاسی برسوں سے سماج کا ایک ایسا ذمہ دار ادارہ بن کر کام کر رہا ہے جو اپنے تعلق داروں کیلئے نہایت فکر مند رہتا ہے جن میں ہمارا اپنا سٹاف بھی شامل ہے۔ اپنی ذمہ داریوں کا احساس لئے بینک اپنے سارے ملازمین کو اُسی دن سے ٹرم لائف اور حادثاتی بیمہ کے دائرے میں لاتا ہے جس دن وہ جے کے بینک فیملی میں آتے ہیں۔حالانکہ کسی جانی نقصان کی کبھی بھر پائی نہیں ہوسکتی ہے تاہم ٹرم لائف اور حادثاتی انشورنس سے لواحقین کی مالی ضرورتوں کی بھر پائی ضرور ہو سکتی ہے

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا