پاکستان دورے میں سری لنکا نے اتاری مضبوط ٹیسٹ ٹیم

0
0

کولمبو، (یو این آئی ) پاکستان کی میزبانی میں 10 سال میں پہلی بار ہونے جا رہے ٹیسٹ میچ کے لیے سری لنکا نے اپنی مضبوط 16 رکنی کرکٹ ٹیم کا جمعہ کو اعلان کردیا جس کی قیادت دمتھ کرونارتنے کریں گے جبکہ سال 2009 میں دہشت گردانہ حملے کا گواہ رہے فاسٹ بولر سرنگا لکمل دوبارہ ٹیم کا حصہ ہوں گے ۔پاکستان کی میزبانی میں سری لنکا دسمبر میں دو ٹسٹ میچوں کی سیریز کے لیے دورہ کرے گا۔ سری لنکا کی ٹیم 8 دسمبر کو پاکستان روانہ ہوگی، یہ سریز عالمی ٹیسٹ چمپئن شپ کا حصہ ہے ۔ تین ماہ پہلے ہی سری لنکا نے محدود اوور فارمیٹ کے لئے پاکستان کا دورہ کیا تھا جس سے ٹیم کے سرفہرست 10 بڑے کھلاڑیوں نے اپنا نام واپس لے لیا تھا۔اگست میں نیوزی لینڈ کے ساتھ ٹیسٹ کھیل چکی سری لنکا کی ٹیم میں صرف ایک تبدیلی کے ساتھ اسے پاکستان دورے کے لئے بھی قرار دیا گیا ہے ۔ کسن رنجیتا کو لیگ اسپنر اکیلا دھننجے کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو ایک سال کی پابندی کا سامنا کر رہے ہیں ۔ تجربہ کار بلے باز اینجلو میتھیوز اور دنیش چنڈیمل بھی ٹیم میں شامل ہیں۔پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 11 دسمبر کو راولپنڈی میں پہلا ٹیسٹ کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا ٹیسٹ 19 دسمبر کو کراچی میں کھیلا جائے گا۔ سال 2009 میں سری لنکا کی ٹیم پر لاہور کے قذافی اسٹیڈیم کے باہر دہشت گردانہ حملے کے بعد سے ہی پاکستان نے اپنی زمین پر ٹیسٹ میچ نہیں کھیلا ہے ۔ اس ٹیم کا حصہ رہے فاسٹ بولر سرنگا لکمل 10 سال بعد دوبارہ پاکستان میں اپنی ٹیم کا حصہ بن کر جائیں گے ۔ٹیسٹ ٹیم اس طرح ہے :دمتھ کرونارتنے (کپتان)، اوشاڈا فرنانڈو، کوشل مینڈس، انجیلو میتھیوز، دنیش چنڈیمل، کشل پریرا (وکٹ کیپر)، لاھرو ترمانے ، دھننجے ڈیسلوا، نروشن ڈکویلا، دلرووان پریرا، لست ایمبڈینیا، سرنگا لکمل، لاھرو کمارا ، وشوا فرنانڈو، کسن رنجیتا، لکشن سداکن۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا