سابق کلکتہ پولس کمشنرکو سپریم کورٹ نے سی بی آئی کی عرضی پر سمن جاری کیا

0
0

 

یو این آئی

کلکتہ//شاردا چٹ فنڈ گھوٹالہ معاملے میں کلکتہ ہائی کورٹ کی ذریعہ ضمانت دیے جانے کے خلاف سی بی آئی کی عرضی پر سپریم کورٹ نے آج سابق کلکتہ پولس کمشنر راجیو کمار سے جواب طلب کیا ہے ۔سی بی آئی نے 4اپریل کو عرضی دائر کی تھی۔چیف جسٹس ایس اے بوبڈے کی قیادت والی بنچ نے سالسٹرجنرل تشار مہتا سے سوال کیا کہ آخر راجیو کمار کو حراست میں لینا ضروری کیوں ہے ۔مہتان نے کہا کہ ماضی میں راجیو کمار پوچھ تاچھ کا سامنا کرنے سے گریز کرتے رہے ہیں اور چٹ فنڈ گھوٹالے کی جانچ کے دوران انہوں نے اہم معلومات کو چھپایا ہے ۔راجیو کمار اس وقت ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل کرائم ہے ۔چٹ فنڈ گھوٹالہ سامنے آنے کے بعد ممتابنرجی نے راجیو کمار کی قیادت میں ایس آئی ٹی تشکیل دی گئی تھی۔بعد میں سپریم کورٹ کی ہدایت پر 2014میں یہ جانچ سی بی آئی کے سپرد کردیا گیا تھا۔سپریم کورٹ کی ہدایت پر ہی سی بی آئی نے شیلانگ میں راجیو کمار سے کئی دنوں تک پوچھ تاچھ کی تھی۔کلکتہ ہائی کورٹ نے یکم اکتوبر کو شاردا چٹ فنڈ گھوٹالہ میں راجیو کمار کی پیشگی ضمانت کی عرضی منظور کرلی تھی۔ساتھ ہی سی بی آئی کے ساتھ جانچ میں تعاون کرنے کو کہا تھا۔دودن بعد پولس آفیسر علی پور کورٹ میں خودسپردگی کرتے ہوئے 50ہزار کے دو باؤنڈکو جمع کرکے مستقل ضمانت حاصل کی تھی۔کلکتہ ہائی کورٹ نے پوچھ تاچھ کرنے کیلئے حراست میں لینے کی درخواست کو خارج کرتے ہوئے کہا تھا کہ 48گھنٹے قبل راجیو کمار کو سمن دینا ہوگا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا