جنسی زیادتی کا معاملہ، میموری کارڈ کے حصول سے متعلق اداکار دلیپ کی عرضی خارج

0
0

یو این آئی

نئی دہلی//سپریم کورٹ نے کیرلا کی ایک اداکارہ کے ساتھ کی گئی جنسی زیادتی کے مناظر والے میموری کارڈ کی کاپی مہیا کروانے سے متعلق ملیالم ادکار دلیپ کی عرضی کو خارج کر دیا۔
جسٹس اے ایم کھانوِلکراور جسٹس دنیش مہیشوری کی بینچ نے کہا کہ ملیالم اداکار دلیپ کو مبینہ طور پر فروری 2017 میں کیرلا کی ایک اداکار ہ کے ساتھ کی گئی جنسی زیادتی کے مناظر والے میموری کارڈ کی کاپی حاصل کرنے کا حق نہیں ہے ۔ حالانکہ اداکار دلیپ کو اداکارہ کی پرائیویسی حاصل کرنے والے شرائط کے تحت ویڈیو کا استعمال کرنے اور جانچ کی اجازت دی ہے ۔ دلیپ نے کیرلا ہائی کورٹ کے اس فیصلے کو چیلنج کیا تھا جس میں اس نے ان کی عرضی خارج کردی تھی۔ دلیپ کو جرم کے سازشی کے طور پر ملزم بنایا گیا ہے ۔یہ جرم مبینہ طور پر فروری 2017 میں کوچی کے مضافاتی علاقے میں ایک چلتی گاڑی میں انجام دیا گیا تھا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا