تنویر پونچھی
پونچھ// پونچھ ضلع کی نامی دینی و فلاحی تنظیم نظامیہ ویلفیئر ٹرسٹ کی جانب سے آج سرحد سے متصل گاؤں قصبہ میں ایک روزہ سیرت النبی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں اتر پردیش کے شہر مرادآباد کے نامور عالم دین مولانا مفتی معظم علی خان نے شرکت کی اور سیرتِ نبوی پر مشتمل اپنے خطاب میں عوام کو سرور کائنات کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے کی اپیل کی انہوں نے اپنے خطاب میں بتایا کہ سیرت رسول پر عمل پیرا ہوۓ بغیر انسان ادھورا ہے اور اس کا ایمان بھی نامکمل ہے لہذا یہ ہمارے ایمان کا بھی تقاضا ہے کہ ہم سیرت النبی پر عمل کریں اور سرور کونین کی تعلیمات رہتی دنیا تک پہچانے میں اپنی ذمہ داری نبھائیں۔ اس پروگرام کی صدارت درویش ذاکر حسین نظامی سرپرست اعلیٰ نظامیہ ویلفیئر ٹرسٹ و شعبان رضا چئیرمین نظامیہ ویلفیئر ٹرسٹ نے کی۔