تنویر پونچھی
پونچھ// مرکزی زیر انتظام علاقہ جموں کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر گریش چندرا مرمو کا آج ایک روزہ دورہ پونچھ موسم کی خرابی کے باعث رد کر دیا گیا حالانکہ گورنر کے دورہ کو لے کر انتظامیہ کی تیاریاں عروج پر تھیں اور عوام بھی چاہتے تھے کے گورنر پونچھ کا دورہ کر کے یہاں کی تعمیر و ترقی کا جائزہ لیں واضع رہے کہ یہ مرکزی زیر انتظام علاقہ بننے کے بعد کسی بھی بڑے عہدیدار کا پہلا دورہ پونچھ تھا مگر خرابی موسم اس میں آڑے آئی اور سب تیاریوں کے باوجود ایل جی موصوف کو اپنا دورہ رد کرنا پڑا نمائندہ لازوال کو موصول ہوئی اطلاعات کے مطابق جیسے ہی دوبارہ موسم میں بہتری آۓ گی ایل جی موصوف دوبارہ پونچھ کا دورہ کریں گے اور یہاں پر ہو رہی تعمیر و ترقی سے متعلق انتظامیہ سے ہنگامی بنیادوں پر آگاہی بھی حاصل کریں گے۔