پونچھ// ضلع عدالت کمپلیکس پونچھ کے باہر چوک میں لگ رہے جام کے پیش نظر آج مختلف عوامی و سماجی نمائندوں نے چوک میں ایس ای کوارٹرز کی باہری دیوار کو توڑ کر چوک سے روڑ کو کشادہ کرنے کی مانگ کی ہے واضع رہے کہ یہ سڑک عدالت احاطہ کے بھی قریب ہے مگر سڑک کے کشادہ نہ ہونے کے باعث اس سڑک پر لگے جام سے ساری عوام پریشان ہے کیونکہ کئی بار عدلت میں آنے والے لوگ بھی جام میں پھنس کر وقت پر عدالت نہیں پہنچ پاتے جس سے ان کے عدالتی معاملات میں بھی دقتیں کھڑی ہو جاتی ہیں ساتھ ہی قابل ذکر بات یہ ہے کہ یہاں سے ہی سڑک کا ایک رخ ضلع ہسپتال پونچھ کی طرف بھی ہے اور کئی بار مریض گاڑی میں جام کھلنے کا انتظار کرتے کرتے قریب از مرگ ہو جاتے ہیں آج پریس کے نام جاری ایک بیان میں سید شکیل حسین شاہ ضلع صدر کانگریس سیوا دل و سید ناز علی شاہ نے لیفٹیننٹ گورنر و ضلع انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ وہ اس چوک کو کشادہ بنانے کے لیے اقدامات اٹھائیں خواہ وہ ایس ای کوارٹرز کی باہری دیوار کو توڑ کر ہی کیا جاے۔