ہندی فلم انڈسٹری کے ڈسکو کنگ مانے جاتے ہیں بپی لہری

0
0

 

ممبئی؍؍ہندی سنیما میں بپی لہری ان چنندہ موسیقاروں میں شمار کئے جاتے ہیں جنہوں نے موسیقی کے آلات کے استعمال کے ساتھ فلمی موسیقی میں مغربی موسیقی کو ملاکر باقاعدہ ‘‘ڈسکو تھیک’’ کی ایک نئی طرز بنائی۔ اپنے اس نئے تجربے کی وجہ سے ، بپی کو اپنے ابتدائی کیریئر میں کافی تنقید کا سامنا کرنا پڑا ، لیکن بعد میں ان کی موسیقی کو سامعین نے سراہا اور وہ فلم انڈسٹری میں ‘ڈسکو کنگ’ کے نام سے مشہور ہوگئے ۔ مغربی بنگال کے کولکاتہ شہر میں 27 نومبر 1952 کو پیدا ہونے والے بپی لہری کا حقیقی نام آلوکیش لہری تھا ۔ ان کے والد اپریش لہری بنگالی گلوکار تھے جبکہ والدہ ونسری لہری موسیقار اور گلوکارہ تھیں۔گھر میں فلمی ماحول ہونے کی وجہ سے ان کا رجحان بھی موسیقی کی جانب بڑھنے لگا اور وہ موسیقی کی دنیا میں بین الاقوامی شہرت حاصل کرنے کا خواب دیکھنے لگے ۔ بپی لہری نے بطور موسیقار اپنے کیرئیر کی شروعات 1972 میں ریلیز بنگلہ فلم ‘دادو’ سے کی لیکن فلم باکس آفس پر ناکام رہی اور انہوں نے اپنے خوابوں کو پورا کرنے کے لئے ممبئی کا رخ کیا۔ سال 1973 میں جلوہ گر فلم ‘‘ننھا شکاری’ بطور موسیقار ان کے کیرئیر کی پہلی ہندی فلم تھی لیکن بدقسمتی سے یہ فلم بھی ناکام ری۔ بپی کی قسمت کا ستارہ سال 1975 میں ریلیز ہونے والی فلم ‘زخمی’ سے چمکا ۔ سنیل دت ، آشا پاریکھ ، رینا رائے اور راکیش روشن کی اداکاری والی اس فلم میں ‘آؤ تمہیں چاند پہ لے جائے اور جلتا ہے جیا میرا بھیگی بھیگی راتوں میں ’. جیسے گانے مقبول ہوئے ۔ سال1976 میں کی ان کی موسیقی میں ایک اور سپر ہٹ فلم ‘چلتے چلتے ‘ ریلیز ہوئی۔ فلم میں کشور کمار کی آواز میں یہ نغمہ‘‘چلتے چلتے میرے یہ گیت یاد رکھنا’’ آج بھی شائقین کے دلوں میں اپنی خاص شناخت بناے ہوئے ہیں۔ ان دونوں فلموں کی کامیابی کے بعد وہ بطور موسیقار اپنی شناخت بنانے میں کامیاب ہوگئے ۔ سال1982 میں ریلیز فلم ‘نمک حلال’ بپی کے کیریئر کی اہم فلموں میں شمار کی جاتی ہے ۔ پرکاش مہرہ کی ہدایت کاری میں بنی اس فلم میں سپر اسٹار امیتابھ بچن نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔ فلم میں کشور کمار کی آواز میں ‘پگ گھنگھرو باندھ میرا ناچی تھی’ ان دنوں سامعین میں کریزسا بن گیا تھا اور آج بھی جب کبھی یہ گانا سنائی دیتا ہے تو لوگ تھرکنے پر مجبور ہوجاتے ہیں۔ سال1983 میں آئی فلم ‘ڈسکو ڈانسر’ بپی کے کیریئر کے لئے سنگ میل ثابت ہوئی۔ بی سبھاش کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم میں ان کی موسیقی کا ایک نیا انداز دیکھنے کو ملا۔ اداکار متھن چکرورتی پر فلمایہ یہ نغمہ ‘‘آئی ایم اے ڈسکو ڈانسر ’’ اور ‘جمی جمی جمی آجا آجاآجا’’ جیسے نغموں نے سامعین کو رقص کرنے پر مجبور کردیا۔ فلم میں اپنی موسیقی کی کامیابی کے بعد بپی بطور ڈسکو کنگ مشہور ہوگئے ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا