’
واشنگٹن؍؍امریکہ کے ایم پی کرسون ھولرن نے کہا ہے کہ ترکی ایس- 400 فضائی سیکورٹی نظام کو چالو کرنے پر پابندی کے انتباہ کے باوجود امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے فیصلہ کو نہیں مان رہا ہے ۔ مسٹر کرس نے کہا‘‘ترکی کے صدر رجب طیب اردگان سے دو ہفتہ پہلے وائٹ ہاؤس میں ملاقات کے بعد بھی وہ ناٹو، امریکہ اور مسٹر ٹرمپ کے فیصلے کو نظر انداز کررہے ہیں’’۔ قابل غور ہے کہ کچھ دن پہلے ترکی نے اس بات کے اشارے دئیے تھے کہ وہ روسی ساختہ ایس- 400 سیکورٹی سسٹم کو شروع کرے گا۔ اگرچہ امریکہ اس کی جم کر مخالفت کر رہا ہے اور ایسا کرنے پر ترکی پر پابندی عائد کرنے کی وارننگ بھی دی ہے ۔