چنمانند پر الزام لگانے والی قانون کی طالبہ کو امتحان دینے سے روکا گیا

0
0

بریلی؍؍سابق مرکزی وزیر سوامی چنمیا نندپر عصمت دری کا الزام لگانے والی و بلیک میل کرنے کے الزام میں جیل میں بند متأثرہ قانون کی طالبہ کو روہیل کھنڈ یونیورسٹی انتظامیہ نے امتحان میں بیٹھنے سے روک دیا۔ شاہجہاں پور جیل سے پولیس سیکورٹی میں امتحان دینے ایل ایل ایم کی طالبہ آج رہیل کھنڈ یونیورسٹی پہنچی تھی لیکن اس کے پاس ایڈمٹ کارڈ اور شاہجہاں پور عدالت کی جانب سے حکم نامہ نہیں تھا۔ طالبہ نے امتحان دینے کے لئے یونیورسٹی انتظامیہ کے افسران سے ملنے کی بھی کوشش کی لیکن انہیں ملنے سے منع کردیا گیا۔ طالبہ افسران کی رہائش گاہ پر بھی گئی۔طالبہ ابھی یونیورسٹی احاطے میں ہی ٹھہری ہوئی ہے ۔ طالبہ کی آج سے ایل ایل ایم تیسرے سمسٹر کے امتحان کا آغاز ہوا۔ اس سے پہلے پیر کو یونیورسٹی انتظامیہ نے طالبہ کو بیک پیپر دینے کی اجازت دی تھی جس کے بعد طالبہ نے اپنا امتحان دیا تھا۔شاہجہاں پور کے چیف جوڈیشیل مجسٹریٹ نے طالبہ کی اس عرضی کو خارج کردیا تھا جس میں تیسری سمسٹر میں 75 فیصدی حاضری کے سلسلے میں اسے کچھ راحت دینے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ چیف جوڈیشیل مجسٹریٹ نے اسے اپنے اختیار سے باہر بتایا تھا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا