امبیڈکر کا صرف نام لینے کے بجائے آئین کی پاسداری ضروری:مایاوتی

0
0

لکھنؤ؍؍بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی) اور کانگریس پر آئینی اقدار کو نظر انداز کرنے کا الزام لگاتے ہوئے بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بابا صاحب بھیم راؤ امبیڈکر کا صرف نام لینے کے بجائے مرکز اور ریاستی حکومتوں کو آئین کی صحیح منشی کے مطابق ہی کام کرنا ہوگا۔محترمہ مایاوتی نے منگل کو اپنے ٹوئٹ میں لکھا‘‘ یوم آئین پر دستورساز بابا صاحب ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کاصرف نام لینے سے کام نہیں چلے گا کیونکہ یہی دھوکہ کانگریس بھی کرتی رہی ہے بلکہ مرکز اور ریاستی حکومتوں کو آئین کی مفاد عامہ کی صحیح منشی کے حساب سے پوری ایمانداری سے کام کرنا ہوگا یہی میری صلاح ہے ۔یوم آئین کے موقع پر اترپردیش کی یوگی آدتیہ ناتھ حکومت نے اسمبلی کا خصوصی اجلاس طلب کیا ہے ۔ مہاراشٹرا کے سیاسی حالات کی مخالفت میں کانگریس کے اراکین نے اسمبلی کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا جبکہ اس کا ساتھ دے رہے مین اپوزیشن پارٹی سماجوادی پارٹی(ایس پی) کے لیڈروں نے کہا کہ مرکز اور ریاستی حکومت جمہوریت کا قتل کررہی ہیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا