سبرمنیم سوامی نے بی جے پی کی قیادت پر پھر سے سوال اٹھائے

0
0

نئی دہلی؍؍اکثر اپنے بیانوں سے سرخیوں میں رہنے والے بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئر رہنما سبرمنیم سوامی نے آج ایک بار پھر پارٹی کی قیادت پر سوال اٹھائے ۔مسٹر سوامی نے مہاراشٹر بحران پر یہاں ایک سوال کے جواب میں کہا کہ شیوسینا کا بی جے پی سے الگ ہونا افسوس ناک ہے ۔انہوں نے پارٹی کی اعلی قیادت پر بالواسطہ طورپر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ مانا کہ جے چند نے پرتھوی راج چوہان کو دھوکا دیاتھا لیکن پرتھوی راج نے بھی جے چند کو بہت تنگ کیاتھا۔انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد مہاراشٹر میں کس کی جیت ہوگی یا کس کی ہار ہوگی،یہ سوال نہیں ہے بلکہ سب سے بڑا سوال ‘ہندوتو’کو بچانے کا ہے اور ‘ہندوتو’ کس طرح محفوظ رہے گا،یہ سب سے بڑی فکر کی بات ہے ۔انہوں نے کہا کہ جس طرح سے شیوسینا بی جے پی سے علحیدہ ہوئی ہے اس کے دوبارہ بہت جلد ساتھ آنے کی امید نہیں ہے ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا