‘پی ٹی آئی غیر ملکی فنڈنگ معاملہ میں پاک صاف’

0
0

اسلام آباد؍؍پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے اپنی پارٹی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو بالکل صاف ستھری بتاتے ہوئے الزام لگایا کہ غیر ملکی فنڈنگ [؟] معاملہ میں اپوزیشن پارٹیاں عوام کو گمراہ کر رہی ہیں۔ پی ٹی آئی کے ترجمان نے کہا پی ٹی آئی نے پاکستان الیکشن کمیشن کو تمام متعلقہ تفصیلات پیش کی ہے ۔ انہوں نے کہا ملک کی دو سب سے بڑی سیاسی پارٹیوں کے لیڈروں نے منی لانڈرنگ کے ذریعہ فنڈز اکٹھاکئے ۔ مسٹر عمران نے کل جماعتی کانفرنس (اے پی سی) کو بلانے کے اپوزیشن کے اقدام پر بھی رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی بے چینیوں کو چھپانے کے لئے ایسا کر رہے ہیں۔ اگرچہ عوام نے ان کے اس احتجاج کو واضح طور پر مسترد کردیا ہے ۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اپوزیشن نے عوام کی حمایت کھو دی ہے اور انہیں اب چار سال اور انتظار کرنا پڑے گا۔اس سے پہلے آج جماعت علمائے اسلام (جے یو آئی-ایف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے اپوزیشن کی طرف سے حکومت مخالف مہم کے لئے کارروائی پر تبادلہ خیال کے لئے منگل کو اسلام آباد میں کل جماعتی میٹنگ بلانے کا اعلان کیا۔ ذرائع کے مطابق اس کانفرنس کو جے یو آئی-ایف منعقد کرے گا اور پی ٹی آئی کے خلاف حکمت عملی طے کرنے کے سلسلہ میں نو اپوزیشن پارٹیوں کو دعوت دی گئی ہے ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا