اتل ڈولو نے جے کے ایم ایس سی ایل ، ایچ اینڈ ڈبلیو سیز اور فری ڈرگ پالیسی کا جائزہ لیا

0
0

لازوال ڈیسک
جموں؍؍فائنانشل کمشنر صحت و طبی تعلیم اتل ڈولو نے جے کے ایم ایس سی ایل سے کہا ہے کہ وہ تمام صحت اداروں تک ادویات ، آلات اور مشینری بروقت پہنچانے کے لئے اقدامات کریں۔اُنہوں نے اِن باتوں کا اِظہار یہاں جے کے ایم ایس سی ایل کے کام کاج کا جائزہ لینے کی غرض سے منعقدہ ایک میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ میٹنگ میں متعلقہ محکموں کے کئی اعلیٰ افسران بھی تھے۔ایم ڈی جے کے ایم ایس سی ایل نے کارپوریشن کے کام کاج کے بارے میں تفصیلی جانکاری فراہم کی۔فائنانشل کمشنر نے جموں وکشمیر کے طبی اداروں کے ساتھ ساتھ مختلف میڈیکل کالجوں میں ادویات کی دستیابی کا بھی جائزہ لیا۔ اُنہوں نے ہدایات دیں کہ سری نگر اور جموں میں سٹیٹ سپائنل انجوری مراکز فروری مہینے تک چالو کیا جانا چاہیئے ۔بعد میں ایک اور میٹنگ کے دوران ایف سی نے ہیلتھ اینڈ ویلنس سینٹروں اور فری ڈرگ پالیسی کا بھی جائزہ لیا۔ اس میٹنگ میں بھی مختلف محکموں کے اعلیٰ افسروں نے شرکت کی۔اُنہوں نے کہا کہ ایچ ڈبلیو سی کی طرف مرکزی حکومت خصوصی توجہ دے رہی ہے اور انہیں چالو کرنے کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جارہے ہیں ۔تمام چیف میڈیکل افسروں کو ہدایت دی گئی کہ وہ ایچ ڈبلیو سیز میں بہتر طبی سہولیات کی دستیابی اور بائیو میٹرک حاضری نظام کی تنصیب کو یقینی بنائیں۔ایم ڈی این ایچ ایم بھوپندر سنگھ نے ان مراکز کے کا م کاج کے بارے میں ایک تفصیلی خاکہ پیش کیا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا