لازوال ڈیسک
سر ی نگر؍؍فائنانشل کمشنر مال پون کوتوال نے آج ایک میٹنگ کے دوران وادی میں ڈی آئی ایل آر ایم پی کے تحت اراضی کی ڈیجیٹائزیشن کے عمل کا جائزہ لیا۔اُنہوں نے کہا کہ اِس کام سے لوگوں کو اپنی جائیداد تک ڈیجیٹائز ڈ طریقے پر رسائی حاصل ہوگی ۔اُنہوں نے کہا کہ جدید طرز کے ریکارڈ روم ،ضلع ،سب ضلع اور تحصیل سطحوں پر تعمیر کئے جائیں گے ۔ میٹنگ کے دوران فائنانشل کمشنر کو اراضی کی سکیننگ کے بارے میں جانکاری دی گئی ۔ اُنہوں نے ترقیاتی کمشنر وں سے کہا کہ وہ اضافی سکیننگ مشینوں اور کمپیوٹروں کو کام پر لگائیں تاکہ ڈیجیٹائزیشن کے عمل کو جلد از جلد مکمل کیا جاسکے ۔میٹنگ میں سیٹلمنٹ کمشنر مال شہنواز بخاری ، ڈی سی سری نگر شاہد اقبال چودھری ، ڈی سی گاندر بل حشمت علی خان اور کئی دیگر افسران بھی موجود تھے جبکہ دیگر ترقیاتی کمشنروں نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے میٹنگ میں شرکت کی۔