لازوال ڈیسک
جموں؍؍لیفٹیننٹ گورنر گریش چندر مرمو جو شری ماتا ویشنو دیوی شرائین بورڈ کے چیئرمین بھی ہیں نے آج شری ماتا ویشنو دیوی پوتر گپھا پر حاضری دی اور جموں وکشمیر میں امن ، ترقی اور خوشحالی کے لئے دعا کی۔شری ماتا ویشنو دیو ی شرائین بورڈ کے سی ای او سمرن دیپ سنگھ اور ڈی سی ریاسی اندو کنول چب نے ہیلی پیڑ پر لیفٹیننٹ گورنر کا استقبال کیا ۔ فسٹ لیڈی سمیتا مرمو بھی لیفٹیننٹ گورنر کے ہمراہ تھیں۔اپنے قلیل دورے کے دوران لیفٹیننٹ گورنر نے شرائین کمپلیکس کا دورہ کر کے شردھالو ں کے ساتھ بات چیت کی اور سہولیات کے بارے میں جانکار ی حاصل کی۔سی ای او ایس ایم وی ڈی ایس بی نے لیفٹیننٹ گورنر کو ہاتھ میں لئے گئے پروجیکٹوں اور شردھالوں کے لئے دستیاب سہولیاب کے بارے میں ایل جی کو جانکاری دی۔