بابری مسجد مقدمہ میں سپریم کورٹ کے فیصلہ پر مسلم پرسنل لاء بورڈ کاقابل تحسین اقدام 

0
0

ممبئی  نومبرمسلم پرسنل لاء بورڈ کے بابری مسجد پر سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف ری ویو پٹیشن دائر کرکے چیلنج کرنے اور پانچ ایکڑ متبادل زمین نہ لینے کے فیصلے کا پورے ملک میں خیر مقدم کیا جارہا ہے۔ باشندگان ممبئی نے بھی اس فیصلہ کی ستائش کی اور مسلم پرسنل لاء بورڈ کے اس اقدام کی سراہنا کرتے ہوئے ہر ممکن مدد کا یقین دلایا ہے۔  جناب مولاناڈاکٹر محمد جاوید سلام الدین (سماجی کارکن ،ممبئی) نے کہا کہ مسلم پرسنل لاء بورڈ نے سپریم کورٹ کے فیصلہ پر نظر ثانی کی درخواست اور پانچ ایکڑ متبادل زمین کی پیش کش کو مسترد کر کے مسلمانان ہند کے جذبات کی عکاسی کی ہے،اور ملک کے تئیں ایک بڑا فریضہ انجام دیا ہے ۔چونکہ عدالت کا فیصلہ خود اس کی تحقیقات کی روشنی میںمتضاد ہے ،اوراس طرح کے فیصلہ سے ملک کے عدلیہ کی ساکھ اور معتبریت کو ٹھیس پہونچتی ہے ۔ممکن ہے کہ فیصلہ میں کہیں چوک ہوگئی ہو اس لئے عدالت عالیہ کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ اس خامی کو دور کرکے اپنی ساکھ کو دوبارہ بحال کرلے۔ مسلم پرسنل لاء بورڈ ہندوستانی مسلمانوں کی نمائندگی کرنے والا ایک بہترین پلیٹ فارم ہے ،جس کا فیصلہ دوسری جماعتوں اور افراد سے کہیں زیادہ اہمیت رکھتا ہے۔ ری ویو پٹیشن دائر کرنے جیسا اہم فیصلہ لینے پر ہم مسلم پرسنل لاء بورڈ کے صدر محترم ، جنرل سکریٹری اور شرکاء اجلاس اراکین عاملہ کو مبارکباد پیش کرتے ہیں ۔دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ بزرگان دین کوصحت و عافیت کے ساتھ اپنی امان میں رکھے

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا