ہندستان نے افغانستان کو دو وکٹ سے شکست دی

0
0

لکھنؤ،  (یو این آئی ) شاندار بولنگ اور چست فیلڈنگ کے بعد ششوت راوت (53) اور یشسوي جیسوال (38 ناٹ آؤٹ) کی بدولت ہندستان انڈر -19 نے اتوار کو دوسرے ون ڈے میچ میں افغانستان انڈر -19 کو دو وکٹ سے ہرا دیا ۔ اٹل بہاری واجپئی اکانا اسٹیڈیم کے بی گراؤنڈ میں افغانستان انڈر 19 نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں نو وکٹ پر 188 رن بنائے جس کے جواب میں ہندستان انڈر 19 نے 42.3 اوورز میں آٹھ وکٹ کے نقصان پر جیت کا ہدف حاصل کر لیا۔ اس فتح کے ساتھ پانچ میچوں کی ون ڈے سریز میں میزبان ٹیم 2-0 کی اہم برتری حاصل کر چکی ہے ۔ میچ کے دوران سلیکٹر راہل دراوڑ نے اسٹیڈیم پر موجود رہ کر نوجوان کھلاڑیوں کے ہنر کو پرکھا۔ مین آف دی میچ ششوت نے اپنی نصف سنچری اننگز میں 50 گیند کھیل کر پانچ چوکے اور دو چھکے لگائے ۔ انہیں نور محمد نے بولڈ آؤٹ کیا۔ دوسرے سرے پر ناٹ آؤٹ رہے یشسوي نے طوفانی بلے بازی کا مظاھرہ کرتے ہوئے محض 27 گیندوں کی اننگز میں سات چوکے لگائے اور ٹیم کو فتح دلائی ۔ اس سے پہلے اوپنر پریم گرگ (32) نے تیز شروعات کے ساتھ جیت کے ارادوں کو ظاہر کیا۔ افغانستان کی جانب سے نور محمد اور عابد محمدی نے دو دو وکٹ حاصل کئے ۔ اس سے پہلے ٹاس ہار کر پہلے بلے بازی کرنے اتری افغانستان انڈر 19 کے بلے باز میزبان بولنگ اٹیک کا سامنا نہیں کر سکے ۔ پہلا وکٹ 36 رن پر کھونے کے بعد مہمان بلے بازوں کے درمیان تو چل میں آیا کی دوڑ لگ گئی اور اس کے سات بلے باز ٹیم کے اسکور بورڈ پر صرف 83 رن جوڑ کر پویلین لوٹ گئے ۔ اگرچہ بعد میں رحمان اللہ زدران (47) کا ساتھ لو آرڈر بلے باز عبدالرحمان (57 ناٹ آؤٹ) نے دیا اور دونوں کی جوڑی نے 55 رنز کی اہم شراکت کر ٹیم کے ا سکور کو لڑنے کے قابل بنایا۔ رحمان نے اپنی نصف سنچری اننگز میں 72 گیندیں کھیل کر چار چوکے اور دو چھکے لگائے ۔ ہندستان کی جانب سے سی ٹی ایل رکشن مانو ستھار اور تلک ورما نے دو دو وکٹیں جبکہ آکاش سنگھ اور دویانش جوشی نے ایک ایک وکٹ لیا

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا