جموں/ اے ڈی جی سی آر پی ایف ارون کمار شرما نے آج یہاں راج بھون میں لیفٹیننٹ گورنر گریش چندر مرمو کے ساتھ ملاقات کی۔ لیفٹیننٹ گورنر نے سی آر پی ایف کی طرف سے جے اینڈ کے میں سیکورٹی کی صورتحال قائم رکھنے کی ستائش کی۔اُنہوں نے لوگوں کا تحفظ یقینی بنانے کے لئے تمام ممکنہ اقدامات کرنے کی تلقین کی۔