بیک ٹو وِلیج پروگرام کا دوسرا مرحلہ بیک ٹو وِلیج پروگرام کا دوسرا مرحلہ

0
0

نامز د افسروں نے اپنے اپنے پنچایت حلقوں کا دورہ کر کے ترقیاتی ضروریات اور لوگوں کے مسائل کا جائزہ لیا

جموں  حکو مت کی طرف سے لوگوں کو ان کی دہلیز پر حکمرانی کا عمل دستیاب کرانے کے لئے جموں صوبے میں بھی بی ٹو وی 2 پروگرام کی پُر جوش طریقے پر آج شروع کی گئی اور پروگرام کے پہلے مرحلے کے دوران آج نامزد افسروں اور اہلکاروں نے اپنے اپنے علاقوں کا دورہ کر کے لوگوں کے مسائل کے بارے میں جانکاری حاصل کی۔ کٹھوعہ۔ اِس سلسلے میں آج کٹھوعہ ضلع کے ترقیاتی کمشنر او پی بھگت نے بنی میں ایک گرام سبھا کا اِنعقاد کیا ۔ اس موقعہ پر انہوں نے پنچایتی نمائندوں کے علاوہ مقامی لوگوں کے ساتھ بات کی اور مستحقین کو سرکار کی فلاحی سکیموں کے بارے میں جانکاری دی گئی۔ ڈی سی نے اس موقعہ پر کہا کہ بی ٹو وی 2پروگرام کے تحت کوڑا کرکٹ کو ٹھکانے لگانے کے لئے 15لاکھ روپے کا اعلان کیا۔ کمشنر سیکرٹری پی ڈی ڈی ہردیش کمار اور کئی دیگر افسروں نے بھی اپنے اپنے علاقوں کا دورہ کیا اور کئی ترقیاتی سکیموں کی شروعات کی ۔اِس موقعہ پر مختلف محکموں کے کئی افسران بھی موجود تھے۔

جموں۔

ایڈیشنل سیکرٹری فائنانس ڈاکٹر سیّد عابد رشید شاہ نے آج لوگوں پر زور دیا کہ وہ بیک ٹو وِلیج پروگرام میں بڑھ چڑھ کا حصہ لیں کیوں کہ اس پروگرام کی بدولت جموں وکشمیر میں شفافیت اور جواب دہی کا ماحول پیدا ہوگا ۔ اِن باتوں کا اِظہار ڈاکٹر عابد رشید شاہ نے ملک مارکیٹ گرام پنچایت کے دورے کے دوران کیا۔ ڈاکٹر عابد جو گرام پنچایت کے وِزیٹنگ افسر ہے نے موقعہ ہی کئی ترقیاتی پروگراموں کا معائینہ کیا ۔انہوں نے علاقے میں فلڈ کنٹرول سے متعلقہ ترقیاتی پروجیکٹوںکا جائزہ لیا ۔ انہوں نے محکمہ تعمیرات عامہ کی طرف سے عمل میں لائے جارہے مختلف کاموں کا بھی معائینہ کیا۔اُنہوں نے گورنمنٹ پرائمری سکول بلال کالونی ، چھنی راما کا بھی دورہ کیا جہاں اُنہوں نے ایک اضافی بلاک کی تعمیر کا اعلان کیا۔ اُنہوں نے کہا کہ اِس مقصد کے لئے بہت جلد سنگ بنیاد رکھی جائے گی۔  گرام پنچایت کے مختلف علاقوں کے دورے کے دوران ڈاکٹر عابد نے سماج کے مختلف طبقوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں سے بات چیت کی اور انہیں درپیش مسائل سے آگاہی حاصل کی۔ ڈاکٹر عابد نے لوگوں کے مسائل بغور سنے اور لوگوں کو یقین دلایا کہ ان کے تمام جائز مطالبات پر غور کیا جائے گا۔اس موقعہ پر لوگوں کی بڑی ، سرپنچ و پنچ اور سول سوسائٹی ممبران موجود تھے۔ متعلقہ افسر نے بی ٹو وِی وَن پروگرا م کے دوران منظور شدہ کاموں کا جائزہ لیااور متعلقہ حکام سے اُن کی پیش رفت دریافت کی۔اُنہوں نے افسرو ں کوہدایت دی کہ وہ پہلے مرحلے کے دوران شروع کئے گئے کاموں کو کم از کم وقت کے اندر مکمل کرنے کے اقدامات کریں۔ بعد میں ایک تمدنی پروگرام کا اہتمام کیا گیا جس میں بیٹی بچائو بیٹی پڑھائو ، سوچھ بھارت مشن و دیگر سرکاری طور پر چلائی جارہی پروگراموں پر روشنی ڈالی گئی۔یہ پروگرام محکمہ اطلاعات وتعلقات عامہ نے منعقد کیا تھا۔ راجوری۔بیک ٹو ولیج مرحلہ دوم کے تحت آج یہاں لگ بھگ 100 پنچایت حلقوں میں متعلقہ افسران ، پی آر آئی اور عوامی جوش و خروش پایا گیا۔ مرحلے پہلے دِن متعلقہ افسروں نے بنیادی فرائض سے متعلق چارٹر لوگوں کے پیش کیا اور اُن پر عمل درآمد شروع کرنے کے اقدامات کئے۔ علاقے کے لوگوں نے کئی مطالبات اور مسائل افسروں کے سامنے پیش کئے ۔ افسروں نے ان پنچایتوں بشمول پی ایچ سیز ، واٹر سپلائی سکیموں اور روایتی آبی ذخائر پر جاری ترقیاتی کاموں کا معائینہ کیا ۔اُنہوں نے علاقے کے سکولوں میں مڈ ڈے میل سکیم کا بھی جائزہ لیا۔افسروں نے کلواٹ ، فش فارم ، پلوں و دیگر ترقیاتی کاموں کا افتتاح بھی کیا۔ بعد میں افسروں نے علاقے کے معزز شہریوں ، شراکت داروں ، ریٹائرڈ سرکاری افسروں و ملازمین ، نوجوان ، خواتین و دیگر لوگوں کے ساتھ عوامی رابطے کی مہم کا انعقاد کیا۔  افسروں نے لوگوں کو مختلف مرکزی و ریاستی سطح کے سکیموں کے بارے میں جانکاری دی۔ ماحول کو پلاسٹک کی بدعت سے محفوظ رکھنے سے متعلق اُٹھائے جارہے کئی اقدامات کے بارے میں متعلقہ افسروں نے لوگوں کو جانکاری دی

۔ رام بن۔

ضلع بھر میں بیک ٹو ولیج پروگرام کے پہلے دِن ڈیوٹی پر مامور افسران نے کئی مقامی سرکاری اداروں اور اثاثوں کا دورہ کیا۔انہوں نے مقامی لوگوں کے مسائل کو جاننے کے لئے اُن کے ساتھ رابطہ قائم کیااور اُن کے مطالبات بغور سنے ۔ ضلع ترقیاتی کمشنر رام بن ناظم ضیاء خان نے بلاک بانہال کی پنچایت زِنہال میں بیک ٹو وِلیج پروگرام اور ضلع کے مختلف بلاکوں میں قائم پنچایتوں کا دورہ کیا ۔ ضلع ترقیاتی کمشنر نے اس موقعہ پر پہلے مرحلے کے دوران عمل میں لائی گئی سکیموں کا فیڈ بیک حاصل کیا۔ متعلقہ افسران نے لوگوں کو جی پی ڈی پی کتابچہ اور 14ایف سی منصوبوں کے بارے میں جانکاری دی۔پروگرام کے پہلے دِن مقامی لوگوں کی بڑی تعداد نے مختلف استفساری پروگراموں میں حصہ لیا۔ڈی ڈی سی کے ہمراہ ایس ایس رام بن ، اے سی دی رام بن و دیگر افسران بھی تھے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا