ٹاپر بارہمولہ میں بی ٹو وی 2کے تحت عوامی رابطے کے پروگرام منعقد 

0
0

 

بارہمولہ/  ایڈمنسٹریٹیو آفیسر ڈائریکٹوریٹ آف انفارمیشن سیّد نور الدین اندرابی ( نامز د افسر) نے آج پنچایت حلقہ ٹاپر واری پورہ میں بیک ٹو ولیج پروگرام کے دوسرے مرحلے کے تحت ایک عوامی رابطے کا پروگرام منعقد کیا۔ اِس موقعہ پر لوگوں نے کئی عوامی اہمیت کے حامل مسائل اُبھارے جن میں سڑکوں کی تعمیر، پینے کے پانی ، بجلی کی فراہمی ، خراب پڑے ٹرانسفارمروں کی مرمت ، آبپاشی سہولیات و دیگر ترقیاتی کاموں سے متعلق معاملات شامل ہیں۔ نامزد افسرنے لوگوں کو حکومت کی طرف سے دیہی علاقوں کو ترقی دینے سے متعلق کئی پروگراموں کے بارے میں جانکاری دی ۔انہوں نے کہا کہ یہ پروگرام ترقیاتی سکیموں کی عمل آوری میں بہتر لانے کے لئے لوگوں کی طرف سے فیڈ بیک حاصل کرنے کا بہتر طریقہ ہے۔اُنہوں نے کہا کہ بیک ٹو وِلیج پروگرام کی بدولت لوگوں بالخصوص دیہی علاقوں میں رہنے والے لوگوں کے دہلیز تک مختلف سہولیات پہنچانا ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا